تدفین

قبر کی لمبائی ،گہرائی اور چوڑائی کی مقدار

فتوی نمبر :
59004
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / تدفین

قبر کی لمبائی ،گہرائی اور چوڑائی کی مقدار

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام بیچ اس مسئلے کے کہ قبر کی گہرائی اور چوڑائی کی کوئی شرعی حد مقرر ہے یا نہیں ؟ اور اگر ہے تو کتنی ہے؟ جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آدمی کے نصف قد کے برابر قبر کی گہرائی اور چوڑائی جبکہ اس کے قد کے برابر قبر کی لمبائی ہونی چاہئے البتہ اگر گہرائی بھی قد کے برابر کردی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (وحفر قبرہ)فی غیردار( مقدار نصف قامۃ) فان زاد فحسن وقال الشامی تحت ھٰذہ العبارۃ: أو الٰی حد الصدر وإن زاد إلٰی مقدار قامۃ فہو أحسن کما فی الذخیرۃ، فعلم أن الادنی نصف القامۃ والأعلی القامۃ(الی قولہ) وطولہ علی قدر طول المیت، وعرضہ علی قدر نصف طولہ۔ (ج۲، ص۲۳۴)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59004کی تصدیق کریں
1     5002
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات