برائلر مرغی اگر اسلامی طرز پر ذبح ہو تو حلال ہے یا حرام؟ نیز اگر اس کی پرورش خنزیر کی چربی سے کی جاتی ہو یعنی خوراک میں اس کی آمیزش ہو، تو کیا اس سے مرغی کا گوشت حرام ہو گا؟
برائلر مرغی کو ایسی خوراک دینا جس میں خنزیر کی چربی یادیگر نجس اشیاء اس طور پر شامل کی گئی ہوں کہ اس کی حقیقت وماہیت میں بھی کوئی تبدیلی نہ کی گئی ہو اگرچہ ناجائز ہے ،مگر ایسی مرغی جس کی پرورش نجس فیڈ سے کی گئی ہو ، اور اس کے گوشت وجسم میں اس نجس فیڈ کی بدبونہ سمائی ہو ، تو شرعی طور پر ذبح کرنے کے بعد اس کا گوشت کھانا حلال وجائز ہو گا ۔
کما فی الھندیہ: ولا يكره أكل الدجاج المخلي، وإن كان يتناول النجاسة؛ لأنه لا يغلب عليه أكل النجاسة بل يخلطها بغيرها وهو الحب، والأفضل أن يحبس الدجاج حتى يذهب ما في بطنها من النجاسة(ج5 ص290 ط:ماجدیہ)۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0