میں فری لانسنگ پر بلاگ پوسٹس مضامین لکھنے کی سروس فراہم کرنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے متعلق یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ فائیور (FIVERR) ایک اسرائیلی پلیٹ فارم ہے اس پر سروس مہیّا کرنا کیسا ہے ؟ جیسے کہ فلسطین کے حالات ہیں ہم پراڈکٹس کا بائیکاٹ کررہے ، اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیشنل کلائنٹس کو سروس فراہم کرنا کیسا ہے ؟ جبکہ یہ پلیٹ فارم ہر ٹرانزیکشن پر% 2فیصد کٹوتی کرتی ہے۔
اگر "FIVERR" واقعۃً کسی اسرائیلی کمپنی کا فراہم کردہ پلیٹ فارم ہو یا کسی بھی طرح اس کی آمدنی کا کچھ حصّہ براہ راست اسرائیلی فوج کے پاس جارہا ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کا “FREELANCING” کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا مناسب نہیں بلکہ اس کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
کما فی الدرالمختار: (ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية (وبيع ما يتخذ منه كالحديد) ونحوه يكره لأهل الحرب (لا) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحا لقرب زوالهم، بخلاف أهل الحرب زيلعي. قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها نهر.اھ(ج۴، ص۲۶۸، کتاب الجھاد، ط۔سعید)۔