کانٹے کے بغیر والی مچھلی جائز ہے یا حرام ؟ شریعت کے مطابق تفصیل سے جواب دیں۔
واضح ہو کہ مچھلی کی تمام وہ اقسام جنہیں اہل فن کے ہاں یا عرف میں مچھلی کی جنس میں سے شمار کیا جاتا ہو ، اس کا کھانا جائز اور حلال ہے، جبکہ کانٹے کے بغیر پائی جانے والی مچھلی بھی مچھلیوں کی اقسام میں سے ایک قسم ہے ، اس لئے اس کا کھانا بلا شبہ حلال اور جائز ہے ۔
قال الله تعالى : أحل لكم صيد البحر و طعامه متاعا لكم و للسيارة الخ ( سورة المائدة ، الأية : 96) –
و في أحكام القرأن للجصاص : قال الله تعالى : ( أحل لكم صيد البحر و طعامه ) ( إلى قوله ) فالمقصد فيه صيد الماء فسائر حيوان الماء يجوز للمحرم اصطياده و لا نعلم خلافا في ذلك بين الفقهاء ( إلى قوله ) يحتج به من يبيح أكل جميع حيوان البحر (إلى قوله ) قال أصحابنا : لا يوكل من حيوان الماء إلا السمك و هو قول الثوري الخ ( باب صيد البحر ، ج 2 ، ص 478-479 ، ط : سهيل إكيديمي ) –
و في بدائع الصنائع : فجميع ما في البحر من الحيوان محرم الأكل إلا السمك خاصة ، فإنه يحل أكله إلا ما طفا منه الخ ( كتاب الذبائح و الصيد ، ج 5 ، ص 35 ، ط : سعيد ) -
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0