بینک کی ملازمت

جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
69133
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

ترجمہ :جناب میرا نام سید فہد اللہ ہے ،آئی ٹی انجینئر ہوں، میرے والد کا انتقال 3 سال پہلے ہوا ہے ہم چار (4) بھائی اور ایک بہن ہیں ،ہمارے گھر کا خرچہ میں اور میرے بڑے بھائی چلاتے ہیں ، ہم دونوں کی تنخواہ سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے ،بہن کی شادی ہے اپریل میں، میں کافی جگہ نوکری کے انٹرویو زدیتا ہو ں اور کوشش کرتا رہتا ہوں ابھی کچھ دن پہلے مجھے JS BANKمیں نوکری کی آفر ملی ہے میری موجودہ تنخواہ سے 45 ہزار سےزیادہ ہے ،میں کیا کروں ؟ آپ بتائیں، میں نے اپنے آفس میں بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا کہ وہ لوگ سیلری بڑھا نہیں سکتے ،مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں بہن کی شادی اور گھر کے معاملات کے ساتھ کیسے مینج کروں ،کیا میں کچھ وقت کے لیے یہ بینک کی نوکری کرلوں ؟ اور آگے دوسری نوکری کی ٹرائی کرتا رہوں ،جب تک بہن کی شادی، اور اس کے انتظامات بھی ہوجائیں گے ،واضح رہے کہ میں آئی ٹی آفس میں ہوں گا جس کا بینک سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی لین سے نہ ہو جیسے چوکیداری ،صفائی ستھرائی وغیرہ تو اسے اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ،لہذا سائل کیلئے مذکور بینک میں " IT " کی ملازمت اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ، تاہم اگر سائل کو کوئی اور ذریعہ آمدن بآسانی میسر ہو جائے تو پھر مذکور ملازمت کو ترک کرکے اسے اختیار کرنا زیادہ بہتر اور افضل ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تکملۃ فتح الملھم : قولہ "وکاتبہ " لان کتابۃالربا اعانۃ علیہ ومن ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویۃ لایجوز فان کان عمل الموظف فی البنک مایعین علی الربا کالکتابۃ او الحساب فذالک حرام لوجھین :الاول :اعانۃ علی المعصیۃ والثانی :اخذالاجرۃ من المال الحرام فان معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا واما اذا کان العمل لاعلاقۃ لہ بالربا فانہ حرام للوجہ الثانی فحسب فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال اھ (1/619)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69133کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • عورت کا بینک میں جوب (ملازمت ) کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • تجارتی اور سودی بینک میں ملازمت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسٹیٹ آئل کمپنی (PSO) کے محکمۂ خزانہ میں کام کرنے والے کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک کی ملازمت کا تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 2
  • بینک میں کام کرنا اسلامی نقطہ نظر سے کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق تفصیلی فتوئ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی اور سودی بینک میں ملازمت کرنے کا تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • زمین بینک کے لئے کرائے پر دینا کیسا ہے

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبورا کمرشل بینک میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا میڈیا اور اسلامی بینک میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات