پراویڈنٹ فنڈ

پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

فتوی نمبر :
67908
| تاریخ :
2023-09-23
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پراویڈنٹ فنڈ

پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

السلام وعلیکم ،میرا سوال یہ ہے کہ سرکاری ملازمین جو اپنی تنخواہ میں سے جی پی/ڈی ایس پی فنڈ کٹواتے ہیں اور اس پہ سالانہ جو منافع ملتا ہے وہ جائز ہے یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کمپنی کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ یا ڈی ایس پی فنڈ کی پالیسی لازمی اور جبری ہو ، تو ایسی صورت میں تنخواہ سے جو رقم ماہ بماہ کاٹی جاتی ہے، اور اس پر ہر ماہ جو اضافہ محکمہ اپنی طرف سے کرتا ہے ، پھر مجموعہ پر جو رقم سالانہ بنام سود جمع کرتا ہے، شرعا ان تینوں رقموں کا حکم ایک ہی ہے، اور وہ یہ کہ یہ سب رقمیں درحقیقت ملازم کی تنخواہ ہی کا حصہ ہیں، اگرچہ سود یاکسی نام سے دی جائیں، لیکن سائل کے لیے اس کے لینے کی گنجائش ہے، تاہم اگر سائل کو یقین ہو کہ، کمپنی یہ رقم سودی بینک میں رکھوا کر سودی رقم سے منافع دے رہی ہے، تو اس کے لینے سے احتیاط کرنا بہر حال بہترہے۔
البتہ اگر کمپنی کی طرف سے یہ پالیسی لازمی نہ ہو ، اور ملازم اپنی مرضی اور اختیار سے یہ پالیسی لیتا ہو ،تو پھر اس پر ملنے والی اضافی رقم تشبہ بالربا کی وجہ سے ملازم کا اسے لینا درست نہ ہوگا۔(از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر: (والاجرۃ لا تملک بالعقد) (إلی قولہ) (بل بالتعجیل أو بشرطہ أو بالاستیفاء أو بالتمکن) یعنی لا تملک الاجرۃ الا بواحد من ھذہ الاربعۃ والمراد انہ لا یستحقہا المؤجر الا بذالک اھ ((۷/ ۳۰۰)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67908کی تصدیق کریں
0     1528
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گریجویٹی فنڈ میں میراث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فند کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 2
  • پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم نکلواکر حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ میں کٹوتی جبری اور نفع اختیاری ہو تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد سے قرض رقم لے کر قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پروایڈنٹ فنڈ کی ایک خاص صورت کے متعلق حکمِ

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • انٹرسٹ کے ساتھ ملنے والے پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • Ruling on provident fund

    یونیکوڈ   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم پر جو اضافہ لگتا ہے، اسے استعمال میں لاناکیسا ہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ اختیاری سے حاصل شدہ اضافی رقم کو کن مدات میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کے مد میں کاٹی جانے والی رقم پر اضافی رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات