قسم کا کفارہ

بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

فتوی نمبر :
67517
| تاریخ :
2023-09-08
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

پچھلے دنوں میں بھائی سے کسی بات پہ لڑائی ہوئی تھی تو اسی وقت میں نے قسم کھائی کے آج کے بعد میں نے تیرے ساتھ بات نہیں کرنی 2 /3 دن بعد ابو نے صلح کروائی جس کے بعد بھائی چیت کرنے پر جب میرا قسم ٹوٹ چکاہے تومجھے کفارہ ادا کرنا ہےکہ نہیں؟ اگر کرنا چاہیے؟تو اس کا کیا طریقہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل نے والد کے صلح کرنے کے بعد اپنا قسم تھوڑ کر بھائی سے بات کرلی ہے، تو قسم ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس کے ذمہ قسم کا کفارہ لازم ہو چکا ہے، اور قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا، یا اس کو متوسط درجہ کے کپڑے پہنانا ، اور اگر ان دونو ں کی وسعت و قدرت نہ ہو تو تین دن مسلسل روزے رکھناہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر : (وکفارتہ)(تحریررقبۃ أو إطعام عشرۃ مساکین)(او کسوتھم بما)یصلح للاوساط وینتفع بہ فوق ثلاثۃ اشھر، و(یستر عامۃالبدن) فلم یجز السراویل الا باعتبار قیمۃ الاطعام (ولو ادی الکل) جملۃ او مرتبا ولم ینو الا بعد تما مھا للزوم النیۃ لصحۃ التکفیر (وقع عنھا واحد ھو اعلا ھا قیمۃ، ولو ترک الکل عوقب بواحد ہو ادنا ھا قیمۃ)لسقوط الفرض بالادنی (وان عجز عنھا)کلھا (وقت الاداء) عندنا(إلی قولہ) (صام ثلاثۃ ایام ولاء)ویبطل بالحیض،بخلاف کفارۃ الفطر۔ وجوز الشافعی التفریق ،واعتبر العجز عند الحنث مسکین (والشرط استمرار العجز الی الفراغ من الصوم،فلو صام المعسر یومین ثم)قبل فراغہ ولو بساعۃ (ایسر) ولو بموت مورثہ موسرا (لا یجور لہ الصوم)ویستأنف بالمال خانیۃ، ولو صا م نا سیا للمال لم یجز علی الصحیح مجتبی۔ (ج:۳/ص:۷۲۵).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67517کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے اور کسی کی امانت واپس کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • معاہدات میں قرآن کی قسم کھانے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات