ناموں کی تحقیق

اذہان،عیشل اور زمل نام رکھنا

فتوی نمبر :
66699
| تاریخ :
2023-08-05
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / ناموں کی تحقیق

اذہان،عیشل اور زمل نام رکھنا

السلام علیکم
مفتی صاحب میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد ازہان(Azhaan)،اور بیٹی کا نام عیشل فاطمہ(Eshal Fatima) رکھا تھا اور میری بھانجی کا نام زمل فاطمہ (Zimal Fatima)ہے۔ہم نے یہ نام انٹرنیٹ سے اسلامی نام دیکھ کے رکھے تھے۔
آپ رہنمائی فرما دیں کیا یہ نام شرعی طور پہ ٹھیک اور اسلامی نام ہیں اور رکھنا جائز ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اذہان جمع ہے ذہن کی , جس کے معنی "سمجھنا"کے آتے ہیں،اس اعتبار سے یہ نام رکھنا تو جائز ہے،تاہم انبیاء کرام کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے تو یہ زیادہ بہترہے۔
جبکہ "عیشل" کا لفظ تلاش کے باوجود کسی مستند لغت میں نہیں ملا،البتہ عشال(عین پر زبر اور شین پر تشدیدکے ساتھ) اور اسی سے عاشل استعمال ہوتاہے،جس کے معنی ہیں "اٹکل سے درست اندازہ لگانے والا"،اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔
اور زمل کے معنی" بوجھ ،پیچھے سوار ،کمزور ،سست و کاہل،بزدل و کمینہ" کے آتے ہیں،معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا بھی درست نہیں،البتہ صرف فاطمہ نام رکھ لیا جائے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66699کی تصدیق کریں
0     3634
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ملائکہ نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • منتثر نام رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ناموں کی تحقیق 1
  • نام کا شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ اور ’’حاشر‘‘ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’الیشبہ‘‘ نام رکھنا اور اس کا مطلب

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • سفیان، ایمان فاطمہ، فاطمہ زہرہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • رحمین نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’اشہل یا اشہال‘‘ کے معنیٰ و صحیح تلفظ

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • سماویہ نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 1
  • "مرحا" نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 2
  • ایّان نام کا مطلب اور اس کی تاریخ

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • متعدد و مختلف نام اور ان کے معانی

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • محمد عبداللہ نام کو بھاری سمجھ کر تبدیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بچے کا صرف ’’محمد‘‘ یا ’’احمد‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’یمنٰی ‘‘نام رکھناکیساہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • "صارب" نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • "رشدان الرحمن" نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • شمائل نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • انباء نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ارشمان نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • "منحہ" اور "مسفرہ " نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • زمال نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • اذہان،عیشل اور زمل نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بیٹے کا نام محمد فرقان احسن رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • انگلش میں محمد نام کی درست سپیلنگ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بچی کا نام پارسا رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
Related Topics متعلقه موضوعات