اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک لڑکا دیا ہے اور میں اس کا نام محمد فرقان احسن رکھنا چاہتا ہوں آپ میری رہنمائی فرمائیں کیا یہ نام صحیح ہے اور فرقان کی صحیح معنی کیا ہیں مہربانی کر کے مجھے قرآن سے اور نام بھی بتائیں۔ شکریہ
فرقان قرآن مجید کے انیسوے پارہ کی ایک سورت کا نام اور خود قرآن مجید کے مختلف ناموں میں سے ایک نام ہے اور اس کا معنی ہر وہ چیز جس سے حق وباطل میں فرق ہو دلیل اور مدد کے آتے ہیں، جبکہ قرآن مجید میں آئے ناموں میں سے مزید چند نام یہ ہیں۔ محمد ، عبداللہ ، زید ، یونس، یوسف، زکریا ، یحیی، سلیمان، داؤد ، ایوب ، عیسی، موسیٰ ، الیاس، اسماعیل، یعقوب ابراھیم اور شعیب ان ناموں میں سے کسی بھی نام کو بچے کے لیے تجویز کیا جا سکتا ہے۔