ڈیو اوپس (Dev Ops) سیکھنا اور بطورِ پیشہ اس کو اپنانا کیسا ہے ؟ اور کیا ایک ڈیو اوپس انجینئر کی تنخواہ حلال ہے ؟
ڈیو اوپس (Dev Ops) سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی انڈسٹری میں مربوط اور خود کار کام کا طریقۂ کار ہے ، یہ طریقۂ کار سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کو بہتر اور مختصر طور پر انجام دینے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے ، اس طریقۂ کار میں سافٹ ویئر بنانے والے اور سافٹ ویئر کو آپریشنل کرنے والے ایک خود کار نظام کے تحت آپس میں منسلک ہوتے ہیں ، لہٰذا یہ فیلڈ سیکھنا اور سیکھنے کے بعد اگر کام کے دوران غیر شرعی امور جیسے ناجائز اور حرام پروڈکٹ کی تشہیر ، سودی لین دین ، سٹے اور جوئے پر مشتمل ناجائز معاملات میں براہِ راست کوئی عمل دخل نہ ہو ، اور نہ ہی اس طرح کے غیر شرعی لین دین کے ساتھ مخصوص سافٹ ویئر کی تیاری ان ذمہ داریوں میں شامل ہو تو ایسی صورت میں اس فیلڈ کو بطورِ کیریئر اپنانا شرعاً جائز اور درست ہے،اور اس مد میں حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حلال ہوگی۔
کمافی التفسیر الطبری: يعني جل ثناؤه بقوله:"وتعاونوا على البر والتقوى"، وليعن بعضكم، أيها المؤمنون، بعضًا "على البر" ، وهو العمل بما أمر الله بالعمل به "والتقوى"، هو اتقاء ما أمر الله باتقائه واجتنابه من معاصيه. وقوله: "ولا تعاونوا على الإثم والعدوان"، يعني: ولا يعن بعضكم بعضاً "على الإثم"، يعني: على ترك ما أمركم الله بفعله "والعدوان"، يقول: ولا على أن تتجاوزوا ما حدَّ الله لكم في دينكم، وفرض لكم في أنفسكم وفي غيركم اھ (ج6، صـــ 43، ط: بیروت)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين. ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا اھ (ج4، صـــ 411، ط: ماجدیہ)۔
وفی رد المحتار: وإنما تحصل المعصیۃ بفعل فاعل مختار اھ (ج6، صـــ 392، ط:سعید)۔