(+92) 0317 1118263

رجوع طلاق

ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

فتوی نمبر :
64295
| تاریخ :
2023-05-04

ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

ایک ہی نشست میں اگر تین طلاقیں دے دیں تو کیا طلاق ہو جاتی ہے ؟ اگر ہاں تو کیا رجوع کا امکان اب بھی ہے ؟اگر ہے تو کیسے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک ہی مجلس میں ایک ہی جملے یا الگ الگ جملوں سے , جیسے بھی طلاق دی جائے تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجاتی ہے ، جس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی درست نہیں ہوتا ، جبکہ عدت مکمل کرنے کے بعد , عورت کسی دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزاد ہوتی ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64295کی تصدیق کریں
0     116