(+92) 0317 1118263

رجوع طلاق

کیا رجوع کیلئے نیت کا ہونا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
60603
| تاریخ :
2022-11-17

کیا رجوع کیلئے نیت کا ہونا ضروری ہے؟

طلاق کے بعد رجوع کے لئے نیت کا ہونا ضروری ہے ،یا پھر میاں بیوی سے ہم بستری کرلے تو یہ رجوع شمار ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر نے اگر ایک یا دو طلاق رجعی دی ہوں ، تو عدت کے اندر بغیر تجدید نکاح کے میاں بیوی رجوع کرسکتے ہیں،جبکہ رجوع کیلئے نیت کا ہونا کوئی لازم نہیں،بلکہ عدت کے اندر شوہرجب بھی بیوی سے بوس و کناریا ہمبستری کرلے تو رجوع ہوجاتاہے،جس میں رجوع کی نیت یا بیوی کی رضامندی لازم نہیں۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 60603کی تصدیق کریں
0     132