استخارہ

عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

فتوی نمبر :
58884
| تاریخ :
2008-02-19
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

مخلوق کانام خالق کے صفاتی ناموں پر رکھنا کیسا ہے؟خصوصاً جس طرح عمارات ودکان وغیرہ کا نام الرحمٰن پلازہ،النافع فرنیچر وغیرہ رکھا جاتا ہے۔براہِ کرم جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جواب سے قبل بطورِ تمہید یہ واضح ہو کہ وہ اسماءِ حسنیٰ جو باری تعالیٰ کےاسماءِ ذاتیہ ہوں یا صرف باری تعالیٰ کی صفاتِ مخصوصہ کے معنیٰ میں ہی استعمال ہوتے ہوں، ان کااستعمال غیر اللہ کے لیے شرعاً جائز نہیں، جیسے:اللہ، الرحمٰن، القدوس، الجبار، المتکبر، الخالق، الباری، المصور، الرازق، الغفّار، القہار، التواب، الوہاب ، الخلاق، الفتاح، القیوم ، الرّب، المحیط، الملک، الغفور، الاحد، الصمد، الحق، اورالقادروغیرہ،جبکہ وہ اسماءِ حُسنیٰ جو باری تعالیٰ کی صفاتِ مخصوصہ کے علاوہ دوسرے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتے ہوں اور دوسرے معنیٰ کے لحاظ سے ان کا اطلاق غیر اللہ پر کیا جا سکتا ہو، ان میں تفصیل یہ ہے کہ اگر قرآن و حدیث ، تعاملِ امت یا عُرفِ عام میں ان اسماء سے غیر اللہ کا نام رکھنا ثابت ہو تو ایسا نام رکھنے میں مضائقہ نہیں،جیسے عزیز، علی، کریم، رحیم، رشید، کبیر، بدیع، کفیل، ہادی، واسع، حکیم وغیرہ، اور جن اسماء ِحُسنیٰ سے نام رکھنا نہ قرآن و حدیث سے ثابت ہو اور نہ مسلمانوں میں معمول رہا ہو، غیر اللہ کو ایسے نام دینے سے احترازلازم ہے۔
اس تمہیدکے بعد سوال کا جواب عرض ہے کہ سوال میں ذکر کردہ ناموں میں سے ’’الرحمٰن‘‘باری تعالیٰ کی صفاتِ مخصوصہ میں سے ہے ، لہٰذا یہ نام بطورِ علم مراد لیتے ہوئےکسی شخص یا عمارت یا دکان وغیرہ کا رکھنا شرعاً درست نہیں،جبکہ ’’النافع‘‘ باری تعالیٰ کی صفاتِ مخصوصہ میں سے نہیں، بلکہ اس کا استعمال غیراللہ کے لیے بھی ہوتا ہے، لہذا اس نام پر کسی شخص یا مکان وغیرہ کا نام بھی رکھا جاسکتا ہے، البتہ مکان و دکان وغیرہ کا نام ان صفاتی ناموں پر رکھنے سے بچنا بہرحال بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسير روح المعاني: وذكر غير واحد من العلماء أن هذه الأسماء منها ما يرجع إلى صفة فعلية ومنها ما يرجع إلى صفة نفسية ومنها ما يرجع إلى صفة سلبية. ومنها ما اختلف في رجوعه إلى شيء مما ذكر وعدم رجوعه وهو الله والحق أنه اسم للذات وهو الذي إليه يرجع الأمر كله، ومن هنا ذهب الجل إلى أنه الاسم الأعظم، وتنقسم قسمة أخرى إلى ما لا يجوز إطلاقه على غيره سبحانه وتعالى كالله والرحمن وما يجوز كالرحيم والكريم. (5/ 115)
وفی مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: إذا أطلق على المخلوق من الأسماء المختصة بالخالق نحو القدوس والقيوم والرحمن وغيرها يكفر. (1/ 690)
وفی شرح الملا علی القاری علی الفقہ الاکبر: ومن قال لمخلوق: یاقدوس، أو القیوم أو الرحمٰن، أو قال إسماً من أسماء الخالق کفر، وھو یفید أنّ من قال لمخلوق: یاعزیز ونحوہ یکفر أیضاً، إلّا أن أراد بھما المعنی اللغوی لا الخصوص الإسمی، والأحوط أن یقول: یاعبدالعزیز، یا عبدالرحمٰن. (ص 193)
وفی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء كذا في السراجية.
(قوله وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها وظاهره الجواز ولو معرفا بأل. (6/ 417)
وفی الفتاوى الهندية: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط. (5/ 362)
وفی لسان العرب: خلق: الله تعالى و تقدس الخالق والخلاق، وفي التنزيل: هو الله الخالق البارئ المصور ؛ وفيه: بلى وهو الخلاق العليم ؛ وإنما قدم أول وهلة لأنه من أسماء الله جل وعز. الأزهري: ومن صفات الله تعالى الخالق والخلاق ولا تجوز هذه الصفة بالألف واللام لغير الله عز وجل، وهو الذي أوجد الأشياء جميعها بعد أن لم تكن موجودة، وأصل الخلق التقدير، فهو باعتبار تقدير ما منه وجودها وبالاعتبار للإيجاد على وفق التقدير خالق. والخلق في كلام العرب: ابتداع الشيء على مثال لم يسبق إليه: وكل شيء خلقه الله فهو مبتدئه على غير مثال سبق إليه: ألا له الخلق والأمر ... فتبارك الله أحسن الخالقين . قال أبو بكر بن الأنباري: الخلق في كلام العرب على وجهين: أحدهما الإنشاء على مثال أبدعه، والآخر التقدير؛ وقال في قوله تعالى: فتبارك الله أحسن الخالقين ، معناه أحسن المقدرين؛ وكذلك قوله تعالى: وتخلقون إفكا؛ أي تقدرون كذبا. وقوله تعالى:أني أخلق لكم من الطين خلقه؛ تقديره، ولم يرد أنه يحدث معدوما.(10/ 85)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58884کی تصدیق کریں
2     1958
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات