طواف و سعی

نیت کے بغیر احرام پہن کر طواف کرسکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
58133
| تاریخ :
2022-06-14
عبادات / حج و عمرہ / طواف و سعی

نیت کے بغیر احرام پہن کر طواف کرسکتے ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علماء کرام کے آج کل بیت اللہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں مطاف ( بیت اللہ کے بالکل قریب) صرف احرام پہنے لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہے، الحمد للہ میں نے اپنا عمرہ مکمل ادا کیا، لیکن اب میں نفلی طواف بیت اللہ کے قریب کرنا چاہتا ہوں تو کیا میں صرف احرام کی چادریں پہن کر مطاف میں جاکر نفلی طواف کر سکتا ہوں ؟ کیا بغیر عمرہ کی نیت کے چادریں پہن کر نفلی طواف کرنا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عمرہ کی نیت کے بغیر احرام کی چادریں پہن کر طواف کرنا تو جائز ہے، مگر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کے لیے مذکور حیلہ اختیار کرنا درست نہیں ، بلکہ دھوکہ دہی کے ساتھ اپنی عزت نفس کو خطرے میں ڈالنے والی بات ہے ، اس لئے اس طرح طواف کرنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: قال الله تعالى: ﴿يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم﴾ . قال أبو بكر: اختلف في تأويل أولي الأمر, (إلی قوله) ومن الناس من يقول: إن الأظهر من أولي الأمر ههنا أنهم الأمراء; لأنه قدم ذكر الأمر بالعدل; وهذا خطاب لمن يملك تنفيذ الأحكام وهم الأمراء والقضاة, ثم عطف عليه الأمر بطاعة أولي الأمر وهم ولاة الأمر الذين يحكمون عليهم ما داموا عدولا اھ (2/ 264)
وفي سنن الترمذي: عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة من طعام، فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: يا صاحب الطعام، ما هذا؟ ، قال: أصابته السماء يا رسول الله، قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس، ثم قال: من غش فليس منا. (2/ 597)
و في حاشية ابن عابدين: وهو لغة: مصدر أحرم إذا دخل في حرمة لا تنتهك ورجل حرام أي محرم كذا في الصحاح، وشرعا: الدخول في حرمات مخصوصة أي التزامها غير أنه لا يتحقق شرعا إلا بالنية مع الذكر أو الخصوصية، كذا في الفتح فهما شرطان في تحققه لا جزء ماهيته كما توهمه في البحر حيث عرفه بنية النسك من الحج والعمرة من الذكر أو الخصوصية نهر والمراد بالذكر التلبية ونحوها، وبالخصوصية ما يقوم مقامها من سوق الهدي أو تقليد البدن، فلا بد من التلبية أو ما يقوم مقامها فلو نوى ولم يلب أو بالعكس لا يصير محرما (2/ 479)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58133کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیت کے بغیر احرام پہن کر طواف کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 3
  • کسی زندہ کی طرف سے طواف کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • کسی رشتہ کی طرف سے نفلی طواف کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طواف و سعی 3
  • حائضہ کے لئے طوافِ زیارت و طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • طواف میں وقفہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • دوران طواف چکربھول گئے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف کے بعد دو رکعت نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا مروہ کی سعی کا تفصیلی طریقہ

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف زیارت سے قبل طواف قدوم کے بعد سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف بیت اللہ کی طرف سینہ یا پیٹھ کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا و مروہ کی سعی کے دوران کسی سے تلخ کلامی ہونے پر صدقہ دینا لازم ہوگا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • بغیر وضو طواف وداع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عصر کے بعد طواف کے نوافل اور سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عمرہ کرنے والے کے لیے طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • کیا لوگوں کو تکلیف دے کر حجر اسود کا بوسہ لینا درست ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • سعی سے قبل حلق یا قصر کروانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • کیا نفلی طواف ادھورا چھوڑنے سے اس کا پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دو رکعت واجب الطواف ادا کرنا بھول جائے تو عمرہ کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جدہ کے مقامی شخص کاصرف طوا ف کے لیے مکہ مکرمہ جانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • نفلی طواف لوٹانے کے بعد دم کا حکم باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جمری عقبیٰ کی رمی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • دو رکعت واجب الطواف عصر کی فرض نماز کے بعد ادا کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طوافِ زیارت کے بعد سعی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • لیکوریا کا رنگ براؤن ہونے کے بعد طوافِ زیارت کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
Related Topics متعلقه موضوعات