ایک سوال ہے کہ جو لوگ عمرہ کے لیے صبح جاتے ہیں اور شام کو عمرہ کر کے واپس آجاتے ہیں، اُن کے لیے طوافِ وداع ضروری ہوتا ہے یا نہیں ؟
عمرہ کے بعد طوافِ وداع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے بغیر بھی واپس آسکتے ہیں ۔
کما فی الدر المختار : (والعمرة) في العمر (مرة سنة مؤكدة) (الی قوله )(وهي إحرام وطواف وسعي) وحلق أو تقصير فالإحرام شرط، ومعظم الطواف ركن وغيرهما واجب هو المختار ويفعل فيها كفعل الحاج اھ(2/427)۔
و فی بدائع الصنائع : (وأما) واجباتها فشيئان: السعي بين الصفا والمروة، والحلق أو التقصير. اھ (2/227)۔