حیض کے بعد میں نے غسل کیا اور نفلی طواف کیا،طواف کے بعدمیں نے اپنے آپکو حیض کے دھبوں کے پائے جانے کی وجہ سے ناپاک پایا، میں نے مکمل صاف ہونے کے بعد طواف کا اعادہ کیا، کیایہ طریقہ صحیح ہے یا مجھ پر دم دینا واجب ہے ؟
اگر یہ طواف حالتِ حیض میں بھی ہوا ہو، تب بھی جب اس کا اعادہ ہو چکا تو دم دینے کی ضرورت نہیں ۔
کما فی الرد : فإن أعاده فلا شيء عليه فإنه متى طاف أي طواف مع أي حدث ثم أعاده سقط موجبه. اھ (2/ 551)۔
و فی الہندیة : إذا طاف للعمرة محدثا أو جنبا فما دام بمكة يعيد الطواف فإن رجع إلى أهله ولم يعد ففي المحدث تلزمه الشاة وفي الجنب تكفيه الشاة استحسانا هكذا في المحيط. اھ (1/ 247)۔