السلام علیکم۔
میرا سوال ہے کہ کیاوِتر نماز کے اوّل رکعت میں سورۂ الشرح،دوسری رکعت میں سورۂ الکافرون اور تیسری رکعت میں سورۂ الاخلاص پڑھنا مستحب ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اکثر لوگوں سے میں نے سنا ہے ،لوگ کہتے ہیں کہ وِتر نماز کے اوّل رکعت میں سورۂ النصر،دوسرے رکعت میں سورۂ اللھب اور تیسری رکعت میں سورۂ الاخلاص پڑھنے سے انسان دانتوں کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتا۔تو کیا یہ بات صحیح ہے؟ محمد وقاص پشاور۔
وترکی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلی رکعت میں سورۃ اعلی، دوسری رکعت میں سورۃ کافرون اور تیسری رکعت میں سورۃ اخلاص کا پڑھنا ثابت ہے، اور یہ مستحب بھی ہے۔تاہم اس پر دوام کے بجائے کبھی کبھار اسے ترک کرنا چاہیے تاکہ التزام کا کوئی شبہ نہ رہے، جبکہ سوال میں مذکوردیگرسورتیں پڑھنابھی بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی سنن الترمذي (1/ 585):
عن ابن عباس، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ في الوتر: ب {سبح اسم ربك الأعلى} و {قل يا أيها الكافرون}، و {قل هو الله أحد} في ركعة ركعة.
وفی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 6)
(قوله: و السنة السور الثلاث) أي الأعلى و الكافرون والإخلاص، لكن في النهاية أن التعيين على الدوام يفضي إلى اعتقاد بعض الناس أنه واجب و هو لايجوز، فلو قرأ بما ورد به الآثار أحيانًا بلا مواظبة يكون حسنًا، بحر."
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0