رہن یا گروی

گروری (رہن) کے طورپر دی ہوئی زمین سے نفع حاصل کرنا

فتوی نمبر :
57344
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / مالی معاوضات / رہن یا گروی

گروری (رہن) کے طورپر دی ہوئی زمین سے نفع حاصل کرنا

اگر ایک آدمی زمین کسی دوسرے شخص کو کچھ رقم کے عوض دے کہ بعد میں وہ پیسے واپس کرکے اپنی زمین اس سے لے لے۔ ہمارے ہاں اسے رہن یا گروی زمین کہتےہیں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اصل مالک غریب ہوتا ہے اور عمر بھر بھی وہ اپنی زمین واپس نہیں کرسکتا ہے لہذا جس کے ہا گروی رکھی ہے وہ ساری عمر یہ زمین کھاتا پیتا ہے ۔۔۔ شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض کے بدلہ میں بطور رہن کسی کی زمین اپنے پاس رکھناشرعاجائز اور د رست ہے؛ تاکہ اگر قرض دار قرض نہ ادا کرسکے تو اس زمین کو فروخت کرکے وصولی قرض کا انتظام کیا جاسکے۔لیکن رہن میں رکھی جانے والی چیز کی حیثیت محض ضمانت کی ہوتی ہے، اور رہن میں رکھے جانے کے بعد بھی رہن (گروی) رکھی ہوئی چیز اس کے اصل مالک کی ہی ملک رہتی ہے، البتہ قبضہ مرتہن (جس کے پاس گروی رکھی ہوئی ہے) کا ہوتا ہے۔ نیز اس میں پیدا ہونے والی زیادتی (پیداوار)بھی اصل مالک ہی کی ملک قرار پاتی ہے۔ اس لیے مرتہن کا گروی پر رکھی ہوئی زمین سے استفاد کرنا شرعاجائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔اور مقروض شخص کو بھی چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر قرض کی واپسی کا اہتمام کرے، تاکہ مرتہن اس غیرشرعی عمل کے ارتکاب سے محفوظ رہ سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الشامیۃ:
"وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه. وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاً حرام؛ فكره للمرتهن سكنى الموهونة بإذن الراهن". (5/166)

وفیه أیضاً:
"اَلرَهنُ هو حَبسُ شيءٍ مالیٍ بِحَقٍ یُمکِنُ اِستِیفائُه مِنه کَالْدَّینِ". (درمختار ج۵/ ص۳۰)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57344کی تصدیق کریں
1     1127
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گروری (رہن) کے طورپر دی ہوئی زمین سے نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی (رہن)کے طورپر رکھے ہوئے مکان سے فائدہ اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کمپنیوں سے ادھار خریداری کیلۓ ،مخصوص ادائیگی کے ساتھ ،بینک سے ضمانتی سرٹیفیکیٹ لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • مورگیج پر گھر خریدنےکا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی رکھے ہوئے گھر کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • ’’گروی‘‘ میں رکھے ہوئے گھر سے ’’انکم‘‘ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • گروی رکھے ہوئے مکان کو کرائے پر دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • مرہونہ زمین سے معروف یا مشروط طور پر نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • پگڑی پر لی ہوئی دکان کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • راہن کی اجازت کے بغیر مرہونہ چیز سے قرض دار کا نفع اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • قرض کے بدلے سونا گروی رکھ کر مقررہ مدت تک واپس نہ کرسکنے کی صور ت میں مرتہن کا اس مرہونہ چیز کو بیچ کر اپنا قر ض لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کیا گروی رکھی ہوئی زمین سے نفع اٹھانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
  • کیاخود رو گھاس فروخت کرنا جائز ہے؟قرض کے عوض زمین رہن رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • گروی رکھی ہوئی چیز سے انتفاع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
Related Topics متعلقه موضوعات