السلام علیکم! جناب مفتی صاحبان میرا نام ساجد علی ہے اور میری والدہ کا نام سعیدہ ہے، میں آپ حضرات سے ایک استخارہ کے بارے میں معلومات کرنا چاہتا ہوں کہ میری والدہ چاہتی ہے کہ ایران میں کسی جاننے والے سے ہمارا یعنی میرے اور میرے بھائیوں کا نکاح کیا جائے، آپ جناب صاحبان مہربانی کرکے استخارہ کے ذریعہ بتائیں کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے اور کیا صحیح نہیں ہے؟جواب سے جلد از جلد آگاہ کیجیے گا۔ اللہ حافظ !
واضح ہو کہ استخارہ دوسروں سے نہیں کروایا جاتا، بلکہ اگر کسی کام کے بارے میں یہ معلوم کرنا ہو کہ اس کا کرنا بہتر ہے یا چھوڑنا، تو اس کیلئے خود استخارہ کرنا چاہیے۔
جس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ آدمی دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھے، نیت یہ کرے کہ میرے سامنے دو راستے ہیں، اس میں سے جو راستہ میرے حق میں بہتر ہو، اس کے بارے میں میری راہ نمائی کر دی جائے، پھر دو رکعت نفل پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے :-
”أللّٰهُمَّ إنی أَستخيرُكَ بعِلْمِكَ، وأستقدرُك بقُدرتِكَ، وأَسألُكَ مِن فضْلِكَ العَظِيمِ، فإنَّكَ تَقْدِرُ ولا أَقْدِرُ، وتَعْلَمُ ولا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الغُيوبِ، أللّٰهُمَّ إنْ كنتَ تَعلمُ أنَّ هٰذا الأمرَ خيرٌ لي فی دِيني، ومَعاشِي، وعَاقِبةِ أَمرِي، فاقْدُرْهُ لِي، ويَسِّرْهُ لِي، ثُم بَارِكْ لِي فیه، وإنْ كُنتَ تَعلمُ أنَّ هٰذا الأمرَ شَرٌّ لِي فی ديِني ومِعاشِي، وعاقبةِ أمرِي، فاصرِفْهُ عَنِّي، واصرِفْنِي عنهُ، واقْدُرْ لِيَ الْخَيرَ حيثُ كانَ، ثُم أرضنِي.“
اور جب ”هٰذا الأمرَ “ پر پہنچے( جس لفظ پر لکیر بنی ہے) تو اس کے پڑھتے وقت اسی کام کا دھیان (خیال) کرلے جس کے لئے استخارہ کرنا چاہتا ہے، اس کے بعد پاک وصاف بچھونے پر قبلہ کی طرف منہ کر کے با وضو سو جائے،جب سو کر اٹھے اس وقت جو بات دل میں مضبوطی سے آوے، وہی بہتر ہے، اسی کو کرنا چاہیے، کہ یہی استخارہ ہے۔
نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟
یونیکوڈ استخارہ 0کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟
یونیکوڈ استخارہ 0برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا
یونیکوڈ استخارہ 0غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے
یونیکوڈ استخارہ 0