مصارف زکوۃ و صدقات

مساجد اور مدارس کو زکوٰۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
42522
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مساجد اور مدارس کو زکوٰۃ دینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا زکوٰۃ مساجد اور مدارس کو دی جاسکتی ہے؟ جبکہ چندے والے حضرات مدارس کے لیے بھی زکوٰۃ دینے کا کہتے ہیں، جناب وضاحت کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ زکوٰۃ کے مال کا کسی مستحق کو مالک وقابض بنایا جائے، لہذا زکوٰۃ کی رقم بغیر تملیک کے براہ راست مساجد ومدارس میں خرچ کرنے سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی، البتہ جن مدارس میں رہائشی طلبہ ہوں، اور انتظامیہ مدرسہ ،زکوٰۃ کی رقم کے لیے تملیک شرعی کا اہتمام کرتی ہو، یا زکوٰۃ کی رقم طلباء کو دی جاتی ہو، تو ایسے مدارس کو زکوٰۃ کی رقم دینے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ (سورۃ البقرۃ ایة 43)۔
وفی بدائع الصنائع: فركن الزكاة هو إخراج جزء من النصاب ( الی قولہ) وعلى هذا يخرج صرف الزكاة إلى وجوه البر من بناء المساجد، والرباطات الخ (2/32)۔
وفی الاشباہ لابن نجیم رحمہ اللہ تعالی: والحیلة فی التکفین بھا التصدق بھا علی فقیر ثم ھو یکفن فیکون الثواب لھما وکذا فی تعمیر المساجد الخ( 351)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42522کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات