مصارف زکوۃ و صدقات

مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

فتوی نمبر :
67399
| تاریخ :
2023-09-02
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! ہم گزشتہ 6 ماہ سے ایک دینی ادارہ چلا رہے ہیں جس کے لئے ایک خاتون نے اپنے شوہر کے ایصالِ ثواب کے لئے جگہ عطیہ کی ہے، میرے پاس فی الوقت دو کمرے موجود ہیں، لیکن آئندہ کے لئے ناکافی ہیں جس بابت نئے سرے سے تعمیرات ناگزیر ہیں ،میرے پاس 16 بچے شعبہ حفظ میں ہیں جو صبح 7 بجے سے نماز عصر تک یہاں ہی رہتے ہیں ،ان کے لئے حفظ و دیگر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے ، بچے دن کا کھانا گھر سے لاتے ہیں یہاں ادارہ میں انہیں کھانا نہیں دیا جاتا، ان بچوں میں کچھ ضرورت مند مسکین گھرانوں کے بچے ہیں جو فیس نہیں دیتے ،اور کچھ جزوی فیس (500روپے ماہانہ) ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ ناظرہ کے بچے اور بچیاں بھی آتی ہیں جن کی تعداد 30 کے قریب ہے ، فی الوقت میرے پاس 2 اساتذہ کرام (1حفظ اور 1عصری) کام کر رہے ہیں،میں بطورِ مہتمم اور ساتھی بطور ناظم اعلیٰ فی سبیل اللہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ادارہ دوست احباب کے مالی تعاون سے چل رہا ہے، مستقبلِ قریب میں ہم درسِ نظامی کی کلاسز کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم زکوٰۃ و فطر ہ و چرمہائے قربانی اکھٹی کر سکتے ہیں، اور زکوٰۃ و فطرہ اور چرمہائے قربانی کے پیسوں سے اساتذہ کرام کی تنخواہیں اور بجلی گیس کے بل وغیرہ اور دیگر اخراجات پورے کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوۃ کا مصرف مستحقِ زکوۃ افراد ہیں، محض طالب علم ہونا یا مدرسے میں طلباء کےقیام کا انتظام ہونا استحقاقِ زکوۃ کے لۓ کافی نہیں ہے، لہذا اگر مذکورہ مدرسہ میں زکوۃ کی رقم براہِ راست مستحق غیر سید طلباء کی ضروریات (مثلاً کھانے، پینے، کپڑے، وظیفے وغیرہ) پر خرچ کرنے کا کوئی انتظام و شرعی طریقۂ کار نہ ہو، تو ان کے لۓ مدرسہ کی تعمیر اور دیگر اخراجات مثلا تنخواہ اور بل وغیرہ کی ادائیگی کے لۓ طلباء کے نام پر زکوۃ اور قربانی کی کھال وصول کرنا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

الفتاوی الھندیۃ: لايجوز أن يبنی بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد، وكل ما لا تمليك فيه، ولايجوز أن يكفن بها ميت، ولايقضى بها دين الميت، كذا في التبيين". اھ (کتاب الزکاۃ، 188/1، ط: رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67399کی تصدیق کریں
1     772
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات