جنسی مسائل

عذر کی وجہ سے بیوی کے پیچھے کے راستے سے خواہش پوری کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
39434
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / جنسی مسائل

عذر کی وجہ سے بیوی کے پیچھے کے راستے سے خواہش پوری کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ: میری شادی کو تقریبا دس سال ہو چکے ہیں، اور میری دو بیٹیاں بھی ہیں، بچے ہونے کے باوجود بھی میں ازدواجی تعلقات بہت کم کر پاتا ہوں ، اس لئے کہ :میری بیوی زیادہ مباشرت کو پسند نہیں کرتی ، جب بھی ہم ازدواجی تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ درد برداشت نہیں کر پاتی، حقیقت یہ ہے کہ: میں ابھی تک اس سے مطمئن نہیں ہوا، اور اس حوالہ سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں رہے، خواہش ہونے کے باوجود مہینہ یا اس سے زیادہ مدت میں وہ کبھی میرے لئے مباشرت پر تیار بھی ہو، تو درد برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ناکام رہتی ہے ، جس کا نتیجہ مایوسی اور کم ہمتی ہی نکلتا ہے، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ: اگر ہم آگے کے راستے کو چھوڑ کر پیچھے کے راستے سے اپنی خواہش پوری کریں تو یہ کیسا ہے ؟ ممکن ہے اس طرح کرنے سے اس کو درد نہ ہو یا کم ہو ، جو کچھ میں نے اوپر بیان کیا ہے ۔ اس بارے میں آپ کی رائے معلوم کرنا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی عذر کی وجہ سے بیوی کے پچھلے راستے میں مباشرت کر کے اپنی خواہش پوری کرنا شرعا نا جائز و حرام ہے ، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم بیوی کو اگر واقعۃً کوئی عذر ہو، تو اس کی رعایت اور اس کے متعلق کسی مستند معالج سے رجوع لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم الحرث المزدرع وجعل في هذا الموضع كناية عن الجماع وسمى النساء حرثا لأنهن مزدرع الأولاد وقوله فأتوا حرثكم أنى شئتم يدل على أن إباحة الوطء مقصورة على الجماع في الفرج لأنه موضع الحرث واختلف في إتيان النساء في أدبارهن فكان أصحابنا يحرمون ذلك وينهون عنه أشد النهي وهو قول الثوري (2/ 39)
وفي سنن الترمذي: عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من أتى حائضا، أو امرأة في دبرها، أو كاهنا، فقد كفر بما أنزل على محمد» (1/ 243)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39434کی تصدیق کریں
0     276
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ماہواری کے دوران ہمبستری کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   جنسی مسائل 0
  • ماہواری میں میں بیوی کے حقوق وقیودات

    یونیکوڈ   اسکین   جنسی مسائل 0
  • ماموں کی وفات کے بعد اُس کی بیوی (ممانی) سے بھانجے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • بیوی یا بچے کی صحت کے پیشِ نظر مباشرت نہ کرنا- مانعِ حمل تدابیر اختیار کرنے کے احکام

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • شوہر ازدواجی تعلق کے لیےاگرغیر فطری طریقہ اختیار کرے تو بیوی کیلئے کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • بیوی سے ہمبستری کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 1
  • شوہر کے لئےبیوی کا دودھ پینے کا حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • خاتون کو مستقل خون آنے کی صورت میں میاں بیوی کے ملاپ کا حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • حالتِ حیض میں بیوی سے مباشرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • حیض و نفاس کی حالت میں بیوی کے ہاتھ سے جنسی تسکین کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 1
  • اولاد مرد کی قسمت سے ہوتی ہے یا عورت کی؟

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • عذر کی وجہ سے بیوی کے پیچھے کے راستے سے خواہش پوری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • خنثی کی جنسی خواہش کیسے پوری ہوگی

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
  • ہمبستری کی وجہ سے تکلیف ہونے کی صورت میں بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   جنسی مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات