نجاسات اور پاکی

کیالیکوریا والے کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
38007
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیالیکوریا والے کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟

لیکوریا میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور انہیں کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا کپڑوں کا بدلنا ضروری ہے‬‎‬‬‬‬‬؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

لیکوریا کی رطوبت نا پاک ہے ، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور مذکور رطوبت اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑے کے اس‬‎ ‎‫حصہ کو دھونا لازم ہو جاتا ہے اور اگر اس کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہو اور اس کے دھوئے بغیر نماز پڑھ لی تو نماز درست نہ ہو گی‬‎ اور اگر اس کی مقدار اس سے کم ہو اور وضو کر کے نماز پڑھ لی تو اگر چہ اس سے نماز ہو جائے گی ، مگر مکر وہ ہو گی، اس لئے مذکور رطوبت‬‎ ‎‫کپڑوں‬‎‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬ پر لگنے کی صورت میں بہر صورت اس کو دھونے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و ينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح و يكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول : أي يلحقه حكم التطهير (و) خروج غير نجس مثل (ريح أو دودة أو حصاة من دبر لا) خروج ذلك من جرح اھ (1/134)۔
وفیه ایضاً : (و إن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي : الصلاة (و إلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله ، هو المختار للفتوى اھ (1/306)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38007کی تصدیق کریں
0     864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات