لیکوریا میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور انہیں کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا کپڑوں کا بدلنا ضروری ہے؟
لیکوریا کی رطوبت نا پاک ہے ، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور مذکور رطوبت اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑے کے اس حصہ کو دھونا لازم ہو جاتا ہے اور اگر اس کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہو اور اس کے دھوئے بغیر نماز پڑھ لی تو نماز درست نہ ہو گی اور اگر اس کی مقدار اس سے کم ہو اور وضو کر کے نماز پڑھ لی تو اگر چہ اس سے نماز ہو جائے گی ، مگر مکر وہ ہو گی، اس لئے مذکور رطوبت کپڑوں پر لگنے کی صورت میں بہر صورت اس کو دھونے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار : (و ينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح و يكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول : أي يلحقه حكم التطهير (و) خروج غير نجس مثل (ريح أو دودة أو حصاة من دبر لا) خروج ذلك من جرح اھ (1/134)۔
وفیه ایضاً : (و إن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي : الصلاة (و إلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله ، هو المختار للفتوى اھ (1/306)۔