میں کون مہندی کے بارے میں فتویٰ چاہتی ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم مہندی لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر چند دن تک اس کا رنگ رہتا ہے، اس کے بارےمیں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس حالت میں نماز جائز نہیں ہے۔ کیا ہاتھوں پر لگی ہوئی مہندی کے ساتھ ادا کی گئی نماز قبول ہوگی؟
اگر مہندی ایسی ہو کہ اس کی ہاتھوں پر تہہ نہ جمتی ہو تو اس سے صحتِ نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
فی الدر: (ولا یمنع) الطهارة (الٰی قوله) وحناء ولو جرمه به یفتی الخ (وفی الشامیة تحت قوله به یفتی) قال فی شرحها ولان الماء ینفذه لتخله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر فی جمیع ذالك نفوذ الماء ووصوله الی البدن. الخ (ج۱، ص۱۵۴)