نجاسات اور پاکی

بورنگ کے پانی سے بدبو آئے تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

فتوی نمبر :
29614
| تاریخ :
2016-10-29
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

بورنگ کے پانی سے بدبو آئے تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

ہم نے بورنگ کروائی ہے جو کہ 950 فٹ ہے اور اس میں تقریباً 800فٹ پانی ہے لیکن اس پانی میں گندھک کی بو آتی ہے۔ کیا ایسی صورت میں ہم اس پانی سے وضو کر سکتے ہیں یا کپڑے دھو سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر پانی میں گندھک کی بو کے علاوہ اس کے رنگ اور ذائقہ میں سے کسی ایک میں تبدیلی واقع نہ ہوئی ہو اور پانی کی رقّت اور سیلان بھی برقرار ہو تو ایسے پانی سے وضو اور غسل کیا جاسکتا ہے اور کپڑوں کے دھونے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد وقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29614کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات