مصارف زکوۃ و صدقات

دکان و مکان کی ملکیت کا حامل شخص زکوۃ و صول کرسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
37192
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

دکان و مکان کی ملکیت کا حامل شخص زکوۃ و صول کرسکتا ہے؟

کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک باپ کا گھر اور دکان ہے، جن کی کوئی آمدنی نہیں ہے، ابھی وہ اپنی بیٹی کی شادی کر رہے ہیں ، اور ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، اپنی بیٹی کی شادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ۔وہ زکوٰۃ کے مستحق ہیں یا نہیں؟
نوٹ: تنقیح میں سائل نے یہ واضح کیا کہ سوال میں مذکور مکان مستحق شخص کا رہائشی مکان ہے، اور مذکور دکان بھی وہ ہی شخص کبھی کبھی خود کھولتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس شخص کی دکان کا ذکر کیا ہے، اگر اس میں سامان اتنا ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس سے زائد ہو تو اس کے ہوتے ہوئے شخص مذکور زکوٰۃ نہیں لے سکتا،تاہم اگر وہ ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کا مالک نہ ہو، یا اس کے گھر کا کوئی فرد اس طرح مستحق ہو، اور سید خاندان سے بھی نہ ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا اور ان کا لینا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (ولا) يحل أن (يسأل) من القوت (من له قوت يومه) بالفعل أو بالقوة كالصحيح المكتسب ويأثم معطيه إن علم بحاله لإعانته على المحرم الخ (2/355)۔
وفی فقہ الزکوۃ:وقال جمھور الحنفیة ، الاخذ لیس بحرام ، ولکن عدم الاخذ اولی لمن لہ سداد من عیش الخ(2/24)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37192کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات