السلام علیکم! میں سافٹ ویئر انجینئر ہوں میری عمر اس وقت ۲۴ سال ہے مفتی صاحب میرے سر کے بال جھڑ گئے ہیں آگے سے اور میرے سر کے بال سفید بھی ہورہے ہیں اور میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے میں اپنے عمر سے بہت بڑا لگتا ہوں، جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں اس کا کہنا ہے کہ میں بال لگواؤں اور میرے بال لگوانے سے اس لڑکی کو کوئی اعتراض نہیں ہے، اور جب میں نے اس کلینک کو تلاش کیا جو یہ بال لگواتی ہے تو مجھے پتا چلا ہے کہ وہاں نقلی بال بھی لگ جاتے ہیں، جو نقلی بال تیار ہوتے ہیں انسانی بال سے اور پلاسٹک کے بال سے بھی جسے ہم (Synthetic Hair) بھی کہتے ہیں اور ان کو سر پر چپکا دیا جاتا ہے، اور یہ بھی آسانی سے اُتار نہیں سکتے ہیں اور کچھ ان میں سے ایسی ہے جن کو اُتارا بھی جاسکتا ہے اور دوبارہ چپکایا بھی جاسکتا ہے، اور یہ درمیان سے نیٹ کی ہوتی ہے ہوا کے گزر کیلئے اور پانی کے گزر کیلئے اور سیدھے سے چپک جاتی ہے سر سے، تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ لگوانا جائز ہے؟ اور کیا اس میں وضو اور غسل ہوسکتا ہے؟ پلیز اس میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ!
پلاسٹک سرجری کے ذریعہ مصنوعی بال لگوانا جائز ہے بشرطیکہ وہ کسی دوسرے انسان یا خنزیر کے بال نہ ہوں، انسان کی عظمت کی بناء پر اور خنزیر کے نجس العین ہونے کی وجہ سے ان کے بال استعمال کرنا ناجائز ہے، البتہ ان کے علاوہ کسی دوسرے جانور یا پلاسٹک کے بنے ہوئے بالوں کو لگانا شرعاً جائز اور درست ہے جبکہ بال اگر مستقل لگے ہوں ان کا اُتارنا ممکن نہ ہو تو وضو اور غسل میں ان کا حکم اصل بالوں کا ہوگا ان پر مسح کرنا اور ان کی جڑوں تک پانی پہنچانا کافی ہوگا لیکن اگر یہ بال اُتر سکتے ہوں تو ان کو اُتار کر اصل جلد تک پانی پہنچانا اور مسح کرنا لازم ہوگا۔
كما فی تكملة فتح الملهم: وقد اختلف العلماء فی التفصیل هذا الحكم علی اقوال الثانی الوصل بشعر الادمی حرام كذالك شعر نجس من غیر الادمی وأما الشعر الطاہر من غیر الأدمی فیجوز الوصل (إلی قوله) والذی یظهر من كتب الحنفیة أن الراجح عندهم القول الثانی. اهـ (ج۴، ص۱۹۱)
پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0