السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی کو دو سال ہوئے ہیں، میری اولاد نہیں ہے، کیا اولاد ہونے کے لیے علاج و معالجہ کرنا شرعا جائز ہے؟ اور کونسی دعا ہے اولاد ہونے کے لیے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔شکریہ!
واضح ہو کے اولاد کے حصول کی خاطر شرعی شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے علاج و معالجہ کرانے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں، جبکہ علاج معالجہ کی صورت میں دنیوی اسباب اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سائلہ کو چاہیئے کہ وہ درج ذیل آیت مبارکہ نمازِ فجر کے وقت پڑھ کر پانی پر دم کر کے، میاں وبیوی دونوں اس پانی کو پی لیا کریں ، إن شاء اللہ ، اللہ تعالی بہتری کا معاملہ فرمائیں گے:
" لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ" (سورۃ الشوری آیتـ 49،ص 532 مستند مجموعہ وظائف،مفتی احسان اللہ شائق حفظہ اللہ)
پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0