(+92) 0317 1118263

اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

اللہ رب العزت اورنبی کریم ﷺ کے لئے عشق کا لفظ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
33817
| تاریخ :
2018-04-12

اللہ رب العزت اورنبی کریم ﷺ کے لئے عشق کا لفظ استعمال کرنا

کیا عشق کا لفظ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چہ حقیقی معنی کے اعتبار سے اس کا اللہ تعالیٰ کی ذات عالی کے لیے استعمال کرنا درست نہیں، مگر عرف میں اس لفظ کا استعمال محض پیار و محبت کےلیے ہوتا ہے، اس لیے عرفی معنی کے اعتبار سے اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی شرح طحاویہ: و المحبۃ مراتب: أولھا: العلاقۃ، وھی تعلق القلب بالمحبوب۔ (الی قولہ) السابعۃ: العشق: و ھو الحب المفرط الذی یخاف علی صاحبہ منہ، و لکن لایوصف بہ الرب تعالیٰ و لا العبد فی محبۃ ربہ، و إن کان قد أطلقہ بعضھم۔ واختلف فی سبب المنع، فقیل: عدم التوقف، و قیل غیر ذلك۔ و لعل امتناع إطلاقہ: أن العشق محبۃ مع شھوۃ۔اھـ (۱/ ۱۲۳) واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المنان ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33817کی تصدیق کریں