اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

نبی ﷺ کو کالی کملی والا کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
67432
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / شعائر اسلام / اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

نبی ﷺ کو کالی کملی والا کہنے کا حکم

السلام علیکم ! جی میرا ایک سوال ہے کہ کیا رسول اللہ کو کالی کملی والا کہنا صحیح ہے ؟ کالی کملی کے معنی کیا ہے ؟ اور یہ کیوں کہا جاتا ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آنحضرت ﷺ کو "کالی کملی " والا اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ کالی بمعنی سیاہ اور کملی کے معنی چھوٹے کمبل اور چادر کے ہیں ،چونکہ آنحضرتﷺ نے کالی چادر اوڑھ کر استعمال کی ہے، اس وجہ سے ان سے محبت کرنے والے محبت کی نیت سے انہیں کالی کملی والے کے نام سے یاد کرتے ہیں، لہذا محبت وعقیدت کی غرض سے آنحضرتﷺ کو اس نام سے یاد کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: عن عائشۃ قالت خرج النبیﷺ ذات غداۃ وعلیہ مرط من شعر اسود ھذا حدیث حسن صحیح غریب (ج2 ص109 باب ما جاء فی الثوب الاسود ط:المیزان)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن عائشۃ قالت صبغت للنبیﷺ بردۃ سوداء فلبسھا فلما عرق فیھا وجد ریح الصوف فقذفھا قال وأحسبہ قال وکان یعجبہ الریح الطیب الحدیث (ج2 ص208 کتاب اللباس باب فی السواد ط: امدادیۃ)۔
وفی بذل المجھود: قال الراوی وأحسبہ قال وکان یعجبہ الریح الطیب "وفی الحدیث جواز لبس السواد وھو متفق علیہ(ج6 ص5 کتاب اللباس باب فی السواد ط: قاسمیۃ)۔
وفی ردالمحتار تحت قولہ وندب لبس السواد لان محمدا ذکر فی السیر الکبیر فی باب الغنائم حدیثا یدل علی ان لبس السواد مستحب وان من اراد ان یجدد اللف لعمامتہ ینبغی لہ ان ینقصھا کورا کورا الخ(ج6 ص 755 کتاب الحظر والاباحۃ ط: سعید) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67432کی تصدیق کریں
0     1986
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ رب العزت اورنبی کریم ﷺ کے لئے عشق کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • ٹی وی پر براہِ راست روضہ مبارک دیکھتے ہوئے سلام پیش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • انبیاءِ کرام کے بنائے جانے والے گستاخانہ خاکوں سے متعلق احکامات

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • تبرکاتِ نبویؐ کی تصاویر کے احترام کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کی حیات ، دنیوی حیات کی طرح بلکہ اس سے بھی ارفع و اقوی ہے

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • عصمتِ انبیاء کا مطلب و مفہوم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • فلموں میں حضرات انبیاءکرام وصحابہ کرام کا کردار ادا کرنا، اور اُن کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • مخصوص درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود وسلام پڑھتے وقت حضورﷺ کے نام مبارک کے ساتھ لفظ ’’سیدنا‘‘ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کے نام مبارک کی انگلش صحیح اسپیلنگ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی کریم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ نظریات رکھنا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود شریف پر نعلین مبارک کا خاکہ لگانا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی ﷺ کو کالی کملی والا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • کس صحابی کا چہرہ نبی ﷺ سے مشابہ تھا؟

    یونیکوڈ   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
Related Topics متعلقه موضوعات