مصارف زکوۃ و صدقات

جس مدرسے میں رہائشی طلباء نہ ہو اس کی انتظامیہ کے لئے زکوٰۃ لینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
28201
| تاریخ :
2016-03-16
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

جس مدرسے میں رہائشی طلباء نہ ہو اس کی انتظامیہ کے لئے زکوٰۃ لینا جائز ہے ؟

گزارش ہے کہ محمدی ۔۔۔۔۔میں ایک مدرسہ بنام۔۔۔۔ قائم ہے جو عرصہ بائیس سال سے مقامی طلباء وطالبات کو ناظرہ اور حفظ قرآن کی سہولت فراہم کر رہاہے۔ جو دن میں تشریف لاتے اور شام میں چلے جاتے ہیں مدرسہ میں قیام وطعام کی نہ تو سہولت موجود ہے اور نہ ہی یہاں مسافر طلباء موجود ہیں۔
مدرسہ کے بانی استاد حضرت مولانا۔۔۔ مرحوم ومغفور اپنے زمانے میں اس ادارہ کے لیے صرف چرم ہائے قربانی جمع کیا کرتے اور مدرسہ ہذا کا نظم وسنق چلاتے تھے لیکن ہم سے پہلے مسجد ومدرسہ کمیٹی نے زکوٰۃ، صدقات، خیرات، فطرہ وغیرہ بھی وصول کرنا شروع کردیا تھا جس کے لیے وہ پمفلٹ اور بینرز کے ذریعہ بھی اپیل کرتے رہے ہیں۔
ہمیں آپ سے معلوم کرنا ہے کہ جس مدرسہ میں مسافر طلبا موجود نہ ہوں اور جس میں قیام وطعام کا بندوبست بھی نہ ہو کیا وہ ادارہ زکوٰۃ صدقات، خیرات، فطرہ اور قربانی کی کھالیں وصول کرسکتاہے؟ اگر ہاں تو اس آمدنی کی شرعی مصارف کیا ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوٰۃ اور دیگر صدقاتِ واجبہ کے حقدار اور مصرف وہ لوگ ہیں جو واقعتاً مستحق ہوں اب اگر مذکورہ مدرسہ میں زکوٰۃ وغیرہ کے صرف کرنے کا کوئی مصرف نہ ہو( جیسا کہ سوال سے بھی یہی معلوم ہورہاہے )تو اس مدرسہ کی انتظامیہ کا عوام الناس سے زکوٰۃ اور دیگر صدقاتِ واجبہ یا چرم قربانی وصول کرنا شرعاً درست نہیں۔ انہیں اپنے مذکور رویہ سے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدرفیق یوسف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28201کی تصدیق کریں
0     694
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات