حج کے وقت مجھ سے حیض کی دوائیوں میں کچھ کوتاہی ہوئی، جس کی وجہ سے لیکوریا کا رنگ براؤن ہو گیا، لیکن پھر سے دوائی صحیح کھانے سے خون بند ہو گیا، اس دوران میں نے طوافِ زیارت ادا کر لیا تھا، تو کیا میرا طوافِ زیارت ادا ہوا ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں ہوا ہے تو اس کی تلافی کا طریقہ بتادیں، میری شادی حج کے بعد ہوئی ہے ، تو کیا طواف نہ ہونے کی صورت میں میرا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
اگر لیکوریا کا رنگ براؤن ہونے کے بعد وضو کر کے طواف زیارت کیا ہو تو اس صورت میں سائلہ کا حج مکمل ہوگیا ہے اس پر کچھ بھی لازم نہیں،تاہم اگر لیکوریا خارج ہونے کے بعد بلا و ضو طوافِ زیارت کیا ہو تو بلا وضو طواف کرنے کی وجہ سے سائلہ پر دم لازم ہوا ہے ،تاہم حج اور اس کے بعد کیا ہوا نکاح درست ہوا ہے۔
کما فی الہندیة : وكذا لو طاف أكثره جنبا أو محدثا والأفضل أن يعيد الطواف ما دام بمكة ولا ذبح عليه والأصح أن يعيد في الحدث ندبا وفي الجنابة وجوبا ثم إن أعاده وقد طاف محدثا لا دم عليه، اھ ( 1/145) ۔