السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کو قبر میں رکھنے سے پہلے یا رکھنے کے بعد قبرستان کے کسی حصے پر اذان پڑھنا ثواب کی نیت سے کیسا ہے؟ جواب مدلل ومفصل عطا فرمائیں۔ والسلام!
قبر پر اذان دینا قرآن وسنت اور قرون ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں، اس لیے علماء نے اسے بدعت قرار دیا ہے اس سے احتراز لازم ہے۔
ففی حاشية ابن عابدين: أنه لا يسن الأذان عند إدخال الميت في قبره كما هو المعتاد الآن، وقد صرح ابن حجر في فتاويه بأنه بدعة. (2/ 235) واللہ أعلم بالصواب!