احکام نماز

اولیاء کے مزاروں کے احاطہ میں نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
25490
| تاریخ :
2015-05-13
عبادات / نماز / احکام نماز

اولیاء کے مزاروں کے احاطہ میں نماز پڑھنے کا حکم

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ مروجہ اولیاء اللہ کے مزارات/درباروں کے احاطے میں فرض نماز یا نماز جنازہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مزارات کے احاطے میں نماز پڑھتے وقت اولیاء اللہ کی قبور یا کوئی اور قبر اس طرح بلاحائل سامنے نہ ہو کہ جس سے قبر بالکل سامنےآئے، تو ایسی صورت میں نماز یا نماز جنازہ کا پڑھنا جائز اوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي رد المحتار: أو كان في المقبرة موضع أعد للصلاة ولا قبر ولا نجاسة فلا بأس كما في الخانية. اهـ. وتقدم تمام هذا في بحث الأوقات المكروهة. وفي القهستاني: لا تكره الصلاة في جهة قبر إلا إذا كان بين يديه؛ بحيث لو صلى صلاة الخاشعين وقع بصره عليه كما في جنائز المضمرات اھ (15/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25490کی تصدیق کریں
0     570
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات