ہم چائنہ میں یونیورسٹی میں رہتے ہیں، یونیورسٹی میں کوئی نماز پڑھنے کی جگہ نہیں سوائے ایک کمرہ کے جس میں میوزک اور ڈانس فنگشنز ہوتے ہیں، کیا یہ کمرہ ہم عارضی طور پر مسجد کےلیے استعمال کرسکتے ہیں؟
صحتِ نماز کیلئے کسی جگہ کا مسجد یا کمرہ کامتعین ہونا ضروری نہیں بلکہ کسی بھی پاک جگہ چاہے وہ کمرہ ہو یا کوئی دوسری جگہ پر اس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے اس لیے اگر کوئی دوسرا کمرہ نہ مذکور کمرہ میں بھی نماز پڑھی جاسکتی ہے ، تاہم مناسب یہ ہے کہ الگ سے کوئی ایسی جگہ ہو جو صرف نماز تلاوت وغیرہ کیلئے مختص ہو جہاں لوگ اللہ تعالی کی عبادت کریں ۔
ففی الفتاوى الهندية: تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب. هكذا في الزاهدي في باب الأنجاس۔(1/ 58)