کیا لپ اسٹک لگا کرنماز پڑھنے سے ہماری نماز قبول ہوگی ؟
اگر وضو کے بعد لگائی جائے تو اس کے ہوتے ہوئے صحتِ نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، البتہ وضوسے پہلے لگانے کی صورت میں اگر ہونٹوں پر اس کی تہہ جم گئی ہو تو اسے چھڑا کر وضو کیا جائے ، تو وضو ہوجائے گا۔
کما فی الدر المختار : (و لا يمنع) الطهارة (و نيم) أي خرء ذباب و برغوث لم يصل الماء تحته (و حناء) و لو جرمه به يفتى (و درن ووسخ) عطف تفسير و كذا دهن و دسومة (و تراب) و طين و لو (في ظفر مطلقا) أي قرويا أو مدنيا في الأصح بخلاف نحو عجين اھ
و فی رد المحتار : (قوله : بخلاف نحو عجين) أي كعلك و شمع و قشر سمك و خبز ممضوغ متلبد جوهرة اھ (1/154)۔