حرام طریقہ علاج و ادویات

مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
23324
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / حرام طریقہ علاج و ادویات

مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب استعمال کرنا حنفی مسلک میں کیسا ہے؟ سر اور داڑھی وغیرہ کے بالوں میں ؟
(2) دوسرا سوال یہ ہے کہ الکحل والی پر فیوم استعمال کرناچاروں مسالک میں کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام حالات میں بڑھاپے کو پہنچنے کے بعد عورتوں اور مردوں کے لیے خالص سیاہ رنگ کا استعمال مکروہ ہے، جبکہ اس کے علاوہ دیگر رنگوں کے خضاب استعمال کرنا جائز بلکہ مستحسن اور علامت المسلمین میں سے ہے۔
آج کل خوشبویات میں عموماً شہد، پیٹرول، گندھک سے تیار شدہ الکحل ڈالا جاتا ہے، جس کا استعمال چونکہ اختلافی ہے، اس لیے اس کے استعمال کی اگر چہ گنجائش ہے، مگر اس سے احتراز بہتر ہے، البتہ اگر تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ کسی خوشبو میں کھجور یا انگور کا الکحل شامل کیا گیا ہے، اور یہ بھی معلوم ہوجائے، کہ کسی کیمیائی طریقے سے تبدیل ماہیت نہیں ہوئی، تو ایسی الکحل والی خوشبو کے ناپاک ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملة فتح الملھم: وبھذا تبین حخم الکحول المسکرۃ التی عمت بھا البلوی الیوم فانھا تستعمل فی کثیر من الادویة والعطور المرکبات الاخریٰ ، فانھا ان اتخذت من العنب أو التمر فلاسبیل الی حلتھا وطھارتھا وان اتخذت من غیرھا فالامر فیھا سھل علی مذھب ابی حنیفة ولایحرم استعمالھا للتداوی، والاغراض المباحة اخری مالم تبلغ حدالاسکار (الی قولہ) والظاہر ان معظم الکحول لاتصنع من عنب وتمر فینبغی ان یجوز بیعھا لاغراض مشروعة فی قول علماء الحنفیة الخ (1/551)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سمیع اللہ حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23324کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • Centrum and Omega 3 - سینٹرم اور اومیگا کیپسول استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مصنوعی بال لگوانے اور ان پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • اولاد ہونے کیلئے علاج کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • نزلے کے اخراج کے لیے شراب استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مانع حمل گولیاں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • موجودہ دور میں تیار ہونے والی ویکسین کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • قادیانی کمپنی کی دوائی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • گائے اور بھینس کے جیلاٹین سے بنے کیپسول کھانا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • حصولِ اولاد کے لئے "سروکیسی"کے طریقۂ کار کو اختیار کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • جوڑوں کے درد کے لئے سانپ کی چربی سے دوا تیار کرنا -اور اس کو لگا کر نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
Related Topics متعلقه موضوعات