مہربانی کرکے بتائیں کہ ہومیوپیتھک دوا حلال ہے یا حرام؟
واضح ہو کہ آج کل دواؤں میں جو "الکحل" ملائی جاتی ہے وہ عموما انگور اور کجھور کے علاوہ دیگر اشیاء مثلا گندم ، جو،گندھک، چنبیلی اور دیگر پھولوں اور سبزیوں سے کشیدہ ہوتی ہے، اور ایسی "الکوحل" کا استعمال مختلف فیہ ہے اس لیے اس قسم کی دوائیں چاہے وہ ہیومیوپیتھک کی ہوں یا ایلوپیتھک کی ان کا استعمال مطلقاً ناجائز اور حرام نہیں، بلکہ ان کے استعمال کی گنجائش ہے اگر چہ ایسی دواؤں کے استعمال سے احتراز بہتر ہے۔
کما فی تکملة فتح الملھم: وبھذا یتبین حکم الکوحل المسکرۃ التی عمت بہ البلوی الیوم فإنھا تستعمل فی کثیر من الأدویة والعطورات والمرکبات الاخریٰ فانھا ان اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل الی حلتھا أو طھارتھا، وان اتخذت من غیرھا فالامر فیھا سھل علی مذہب ابی حنیفة رحمہ اللہ تعالی الخ (3/608)۔
پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0