جادو ٹونہ

کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
16740
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / جادو ٹونہ

کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! اُمید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کے آپ سب حضرات اللہ کی نعمتوں سے خوش ہونگے،مفتی صاحب! میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں،میرا سوال یہ ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم جس نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا یا نقصان پہنچایا اس کے اوپر جادو یا غلط عملیات سے اس غیر مسلم کو نقصان پہنچانا کیا صحیح ہے؟ کیا ایک مسلم کسی مسلم یا غیر مسلم پر جادو یا غلط عملیات سے نقصان پہنچاتا ہے، اسے اسلام میں کیا کہا گیا ہے،اور اس کی سزا کیا ہے؟ کیا ایک مسلم جادو یا غلط عملیات کے ذریعے کسی بھی انسان کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اللہ حافظ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کے خلاف جادو یا سفلی عمل کرنا خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر شرعاً نا جائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے اور اگر اس کام کے کرنے والے کا یقینی طور پر معلوم ہو جائے، تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في أحکام القرآن للجصاص: قال أبو بكر: اتفق هؤلاء السلف على وجوب قتل الساحر، ونص بعضهم على كفره واختلف فقهاء الأمصار فی حكمه على ما نذكره; فروى ابن شجاع عن الحسن بن زياد عن أبي حنيفة أنه قال فی الساحر: يقتل إذا علم أنه ساحر ولا يستتاب ولا يقبل قوله: إنی أترك السحر وأتوب منه، فإذا أقر أنه ساحر فقد حل دمه، وإن شهد عليه شاهدان أنه ساحر فوصفوا ذلك بصفة يعلم أنه سحر قتل ولا يستتاب اھ (1 /60)
وفي شرح فقه الاكبر: فلو فعل ما فیه هلاك انسان أو مرضه أو تفريق بينه وبين امرأته وهو غير نكير لشيئ من شرائط الايمان لا يكفر لكنه يكون فاسقاً ساعيا فی الأرض بالفساد فیقتل الساحر والساحرة، لان علة القتل السعى، فی الارض بالفساد (إلی قوله)وقالت طائفة: ان قتل بالسر قُتل اھ (145)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16740کی تصدیق کریں
0     1080
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی پر جادو ٹونہ ہو تو اس کا علاج جادو سے یا روحانی علاج سے

    یونیکوڈ   اسکین   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا علاج کسی جادوگر سے کروانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جنات اور اثرات میں فرق

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو کا علاج

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • پسند کی شادی کے لیے کسی پر جادو کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • نظربد اتارنے کا طریقہ اور ”علم العدد“سےجنات و جادو کا علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • کسی پر بے بنیاد جادوگری کا الزام لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • "نجمی وفائی توانائی "کو سیکھنے اور اس سے علاج کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات