جادو ٹونہ

جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

فتوی نمبر :
11718
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / عملیات و اذکار / جادو ٹونہ

جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

السلام علیکم!(۱) مجھے یہ جاننا ہے کہ جادو کا توڑ کیا ہے؟
(۲) جادو کرنےوا لے کی سزا کیا ہے؟ (۳) محبت جائز یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) سحر کے توڑ کی مختلف صورتیں ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں کہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ منزل روزانہ پڑھ کر دم کرنا، اور پانی پر دم کرکے پینا، نہار منہ عجوہ کھجور کے سات دانے کھانا وغیرہ۔
(۲) اگر اسلامی قانون نافذ العمل ہو اور کسی شخص کا جادو گر ہونا اس کے اقرار سے یا گواہوں سے ثابت ہوجائے تو اس کو تعزیراً قتل کیا جاسکتاہے۔
(۳) محبت، شفقت وعظمت کے ساتھ کسی کی جانب قلبی میلان کا نام ہے جوکہ غیر اختیاری امر ہے، اس پر کوئی مواخذہ نہیں، جبکہ غیر محرم لڑکی یا خوبرو لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اور اس سے بے تکلفی اختیار کرنا، اس کی طرف میلان رکھنا محبت نہیں، بلکہ نفسانیت اور شہوت پرستی ہے، جوکہ شرعاً ناجائز وحرام ہے اور اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشکاة المصابیح: وعن سعد قال: سمعت رسول الله يقول: «من تصبح بسبع تمرات عجوة لم يضره ذلك اليوم سم ولا سحر» (متفق عليه) اھ (ص:۳۶۴)۔
وفیه ٲیضا: عن عوف بن مالك الأشجعي قال: كنا نرقي في الجاهلية فقلنا: يا رسول الله كيف ترى في ذلك؟ فقال: «اعرضوا علي رقاكم لا بأس بالرقى ما لم يكن فيه شرك» . رواه مسلم اھ (۷۸۸)۔
وفي ٳعلاء السنن: وقال الموفق في المغني: وحد السحر القتل، روي ذلك عن عمر وعثمان وابن عمر، وحفصة، وجندب ابن عبد اللہ، وجندب ابن کعب، وقیس ابن سعد، وعمر ابن عبد العزیز، وھو قول ٲبي حنیفة ومالك، (ٳلی قوله)ولنا ما روی جندب بن عبد اللہ فذکر حدیث المتن وقول عمر : اقتلوا کل ساحر، وھذا اشتھر فلم ینکر فکان اجماعا، وقتلت حفصة جارية لھا سحرتھا، وقتل جندب بن کعب ساحرا کان یسحر بین یدي الولید بن عقبة اھ (۱۲/۶۰۱)۔
وفي فتح القدیر: وقدمنا أنه لا تقبل توبة الساحر والزنديق في ظاهر المذهب (ٳلی قوله) وعن أصحابنا ومالك وأحمد يكفر الساحر بتعلمه وفعله، سواء اعتقد تحريمه أو لا ويقتل اھ (۵/۳۳۲)۔
وفي الفتاوی الشامية: (مطلب: السحر ٲنواع) ثم ٳنه لا یلزم من عدم کفرہ مطلقا عدم قتله، لان قتله بسبب سعیه بالفساد کما مر اھ (۱/۴۵)۔
وفیه ٲیضا: قال ٲبو حنیفة: الساحر ٳذا ٲقر بسحرہ، ٲو ثبت بالبینة یقتل ولا یستتاب منه اھ (۴/۲۴۰)۔
وفي مشکاة المصابیح: عن عمر عن النبي ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ لا یخلون رجل بامراة ٳلا کان ثالثھا الشیطان ، رواہ الترمذي اھ (ص:۲۶۹)۔
وفي الدر المختار: ولا یکلم الاجنبية ٳلا عجوزا اھ (۶/۳۶۹)۔
وفي الفتاوی الشامية: (قوله ولو أمرد صبيح الوجه) قال في الھندية والغلام إذا بلغ مبلغ الرجال ولم يكن صبيحا فحكمه حكم الرجال وإن كان صبيحا فحكمه حكم النساء، وهو عورة من قرنه إلى قدمه لا يحل النظر إليه عن شهوة اھ (۶/۳۶۵)۔
وفیه ٲیضا: أقول: حاصله أن مجرد النظر واستحسانه لذلك الوجه الجميل، وتفضيله على الوجه القبيح كاستحسان المتاع الجزيل لا بأس به، فإنه لا يخلو عنه الطبع الإنساني (ٳلی قوله)وٳنما الشھوة میله بعد ھذا المیل لذة ٳلی القرب منه، ٲو المس له زائدا علی میله ٳلی المتاع الجزیل(ٳلی قوله)وفوق ذلك المیل ٳلی التقبیل، ٲو المعانقة، ٲو المباشرة، ٲو المضاجعة۔ (۶/۳۶۵)۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظہیر یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11718کی تصدیق کریں
0     1918
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی پر جادو ٹونہ ہو تو اس کا علاج جادو سے یا روحانی علاج سے

    یونیکوڈ   اسکین   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا علاج کسی جادوگر سے کروانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جنات اور اثرات میں فرق

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو کا علاج

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • پسند کی شادی کے لیے کسی پر جادو کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • نظربد اتارنے کا طریقہ اور ”علم العدد“سےجنات و جادو کا علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • کسی پر بے بنیاد جادوگری کا الزام لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • "نجمی وفائی توانائی "کو سیکھنے اور اس سے علاج کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات