السلام علیکم!
براہِ کرم میرے دو سوالوں کا جواب دیدیں:
پہلا یہ کہ سات (۷) مرچ لے کے مختلف سورتیں پڑھ کر ، مرچوں کو سات بار سر سے گھومانے اور جلانے کا عمل صحیح ہے؟اگر نہیں تو نظر اتارنے کا صحیح طریقہ عرض کر دیں۔
دوسرا یہ کہ”علم العدد“سے جنات ، جادو کا علاج جائز ہے؟
نظر اتارنے کا سوال میں مذکور طریقہ اگر کسی مستند عامل نے بتایا ہو، تو اس میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں، تاہم نظرِ بد سے حفاظت کے لئے مؤثر اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ ”سورۂ قلم“ کی آخری دو آیتیں اور”سورۂ ہمزہ“ (پارہ نمبر 30) تین تین دفعہ پڑھ کر دم کر دیا جائے۔ (از اعمالِ قرآنی)
جبکہ فی نفسٖہ”علم الاعداد“سیکھنے میں کوئی حرج نہیں ، البتہ اس میں اعداد و غیرہ کو مؤثرِ حقیقی مان کر ان سے مدد لینا یا ایسا اعتقاد رکھنا جائز نہیں، تاہم مذکور اعتقاد کے بغیر اس کے ذریعہ سحر و جادو یاد دیگر اثرات کا علاج کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
کما في مقدمة الشامية: وفي مختارات النوازل لصاحب الهداية أن علم النجوم فی نفسه حسن غير مذموم، إذ هو قسمان: حسابي وإنه حق، وقد نطق به الكتاب. قال الله تعالى - {الشمس والقمر بحسبان} [الرحمن: 5]- أي سيرهما بحساب. واستدلالي بسير النجوم وحركة الأفلاك على الحوادث بقضاء الله تعالى وقدره، وهو جائز كاستدلال الطبيب بالنبض من الصحة والمرض ولو لم يعتقد بقضاء الله تعالى أو ادعى الغيب بنفسه يكفر، ثم تعلم مقدار ما يعرف به مواقيت الصلاة والقبلة لا بأس به. اهـ. وأفاد أن تعلم الزائد على هذا المقدار فیه بأس بل صرح فی الفصول بحرمته وهو ما مشى عليه الشارح. والظاهر أن المراد به القسم الثاني دون الأول، اھ (1/ 43)