اس شخص کے علاج کا کیا طریقہ ہے جو جادو ، تعویذ ، بیماری، نظر، جنات (علمِ جعفر) سے متاثر ہو ، اور اس کے معلوم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
سب سے اچھا طریقہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبیﷺ پر نازل کیا ہے،وہ یہ کہ معوذتین پڑھے اور مریض پر دم کرے اس سے اللہ تعالیٰ غلط اثر کو ختم کر دیتے ہیں بشرطیکہ یقین و اعتماد ہو اور اسی طرح آیۃ الکرسی کا پڑھنا اور دم کرنا بھی مفید ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ کسی باشرع عامل کی طرف رجوع کیا جائے۔
اور ’’مؤطا امام مالک ؒ ‘‘میں جادو سفلی وغیرہ کے اثر سے محفوظ رہنے کی دعا یہ بتائی گئی ہے:
أَعُوذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ. وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَ لاَ فَاجِرٌ وَ بِأَسْمَاءِ اللهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمُ. مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.(5/ 1388)۔
و فی تفسير ابن كثير: قُلْتُ: أَنْفَعُ مَا يُسْتَعْمَلُ لِإِذْهَابِ السِّحْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذْهَابِ ذَلِكَ وَهُمَا الْمُعَوِّذَتَانِ، وَفِي الْحَدِيثِ: "لَمْ يَتَعَوَّذِ الْمُتَعَوِّذُونَ بِمِثْلِهِمَا" وَكَذَلِكَ قِرَاءَةُ آيَةِ الْكُرْسِيِّ فَإِنَّهَا مُطّرِدَةٌ لِلشَّيْطَانِ. (1/ 372)۔