تراویح

تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

فتوی نمبر :
16281
| تاریخ :
2012-07-24
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

۱۔ تراویح کی نماز میں امام صاحب کا ایک لفظ غیر عالم اور غیر حافظ مقتدی جو عربی نہ جانتا ہو کو صحیح طور پر سمجھ میں آنا اور ایک ایک لفظ سنائی دینا لازم ہے اور کیا یہ فرض کا درجہ رکھتا ہے یا قرأت کی تیزی میں کچھ سمجھ میں آئے اور کچھ نہ آئے کام چل سکتا ہے؟
۲۔ جماعت اسلامی یعنی مودودی عقائد رکھنے والے امام جو عالم اور حافظ ہو کے پیچھے تراویح کی نماز پڑھنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے، کوئی دیوبندی عقائد رکھنے والا امام قریب نہ ہو تو نمازِ تراویح انفرادی پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ اگرچہ بہتر اور مستحب یہ ہے کہ قاری ٹھہر ٹھہر کر اور سکون سے پڑھے، تاہم اگر وہ قدرِ تیز اور جلدی پڑھے تاکہ نمازیوں کے لیے بوجھ نہ ہو اور اس تیزی میں بھی تمام کلمات اور تلفظ اور حرکات بخوبی ادا ہو جاتی ہوں تو یہ بھی جائز ہے خواہ غیر حافظ کو سمجھ آئے یا نہ، ورنہ احتیاط کرے اور صحیح پڑھنے کی کوشش کرے۔
۲۔ اگر اس امام کے عقائد ونظریات مودودی صاحب والے ہی ہوں تب تو اپنے اختیار سے اُسے امام منتخب کرنا درست نہیں، تاہم اگر کوئی دوسرا صحیح العقیدہ امام میسر نہ ہو تو تنہاء پڑھنے کی بجائے اسی کی اقتداء میں نماز پڑھ لی جائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وفي الحجة: يقرأ في الفرض بالترسل حرفا حرفا، وفي التراويح بين بين، وفي النفل ليلا له أن يسرع بعد أن يقرأ كما يفهم اھ (1/ 541)
وفی الدر المختار: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة اھ (1/ 562)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد، لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع اھ (1/ 562)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ ولی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16281کی تصدیق کریں
0     1213
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات