محترم جناب مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔مسجدِ حرام میں جو لوگ نمازِ تراویح کے دوران طواف کر رہے ہوتے ہیں ، کیا ان پر تراویح پڑھنا ضروری نہیں؟
۲۔مسجدِ حرام میں بعض لوگ تراویح کے دوران قرآن کھول کر قرآن سن رہے ہوتے ہیں، اور پھر رکوع میں چلے جاتے ہیں ، کیا ان کی نماز ہوگئی ؟ کس امام کے نزدیک یہ جائز ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔
۳۔ چاروں اماموں کے نزدیک تراویح کی فقہی حیثیت کیا ہے ؟ یعنی فرض ہے ، واجب ہے ، سنت یا پھر مستحب؟ اور جماعت سے تراویح اگر کوئی نہ پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے؟
چاروں مذاہب کی رو سے تراویح پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے ، اور جماعت کے ساتھ اس کا پڑھنا سنتِ مؤکدہ علی الکفایۃ ہے ، اس لۓ طواف کرنے والوں پر کوئی ملامت نہیں ، بشرطیکہ وہ انفرادی طور پر اس کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہوں ، جبکہ قرآن کریم دیکھ کر سننا اور اوراق کا الٹ پھیر عملِ کثیر ہے، اس لۓ عند الاحناف ایسا کرنا جائز نہیں، البتہ امام شافعیؒ اور امام احمدؒ کے نزدیک ایسا کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
فی الفقه الإسلامي و أدلته : صلاة التراويح : التراويح سنة مؤكدة للرجال و النساء لمواظبة النبي صلّى الله عليه و سلم و الخلفاء الراشدين عليها ، و يسن فيها الجماعة اھ(2/ 1059)۔
و فیه أیضا : و قيام رمضان و هي التراويح سنة مؤكدة ، عشرون ركعة ،(إلی قوله) و ندب ختم القرآن فيها ، بأن يقرأ كل ليلة جزءاً يفرقه على العشرين ركعة . فإن لزم على الانفراد بها تعطيل المساجد عنها ، فالأولى إيقاعها في المساجد جماعة اھ(2/ 1072)۔
و فیه أیضا : ما تسن له الجماعة : (إلی قوله)و الاستسقاء، و التراويح ، (إلی قوله) و التراويح عشرون ركعة بعشر تسليمات في كل ليلة من رمضان (إلی قوله) اتباعاً للسنة اھ(2/ 1075)۔
و فیه أیضا : صلاة التراويح أو قيام شهر رمضان : عشرون ركعة ، و هي سنة مؤكدة (إلی قوله) صلاة التراويح أو قيام شهر رمضان : عشرون ركعة ، و هي سنة مؤكدة و إنما تكره الخ (2/ 1088)۔
و فیه أیضا : و أجاز الحنابلة القراءة في أثناء الصلاة في المصحف ، و يكره ذلك لمن يحفظ ؛ لأنه يشغل عن الخشوع و النظر إلى موضع السجود لغير حاجة اھ(2/ 1027)۔
و فی رد المحتار : و جوزه الشافعیؒ بلا کراهة اھ (۱/ ۶۲۴)۔
مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا
یونیکوڈ تراویح 0