تراویح

ایک مسجد میں ایک وقت میں تراویح کی متعدد جماعتوں کا حکم

فتوی نمبر :
16274
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

ایک مسجد میں ایک وقت میں تراویح کی متعدد جماعتوں کا حکم

مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا ایک مسجد میں ایک وقت میں تراویح کی دو یا دو سے زیادہ جماعتیں ہو سکتی ہیں؟ ہماری طرف کی مسجد میں چار جماعتیں ہوتی ہیں، دو دس روزہ ، ایک ۱۵ روزہ اور ایک ۲۷ روزہ کیا یہ جائز ہے؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ حنفی مسلک کے مطابق ایک وقت کی ایک ہی جماعت ہوسکتی ہے، کیا تراویح کے لئے بھی یہی حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ بہتر تو یہی ہے کہ ایک مسجد میں تراویح کی جماعت بھی ایک ہی ہو , تاہم اگر مختلف حفاظِ کرام اپنی اپنی منزل سنانا چاہتے ہوں اور سننے والے بھی شوق رکھتے ہوں اور وہ مسجد کے اوپر نیچے کے ایسے مقامات میں تراویح کا اہتمام کریں جہاں دوسری جماعت میں ساتھ خلل واقع نہ ہو اور نہ ہی ان پڑھنے والوں کی آوازیں باہم ٹکراتی ہوں تو اس صورت میں متعدد جماعتیں ہونے میں شرعاً بھی کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين : (قوله و الجماعة فيها سنة على الكفاية إلخ) أفاد أن أصل التراويح سنة عين ، فلو تركها واحد كره ، بخلاف صلاتها بالجماعة فإنها سنة كفاية ، فلو تركها الكل أساءوا ؛ أما لو تخلف عنها رجل من أفراد الناس و صلى في بيته فقد ترك الفضيلة اھ (2/ 45)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زبیر ظریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16274کی تصدیق کریں
0     1386
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات