السلام علیکم! میں پہلی مرتبہ عمرہ کے لیے گیا،طواف کے بعد دو رکعت پڑھنا بھول گیا اور اسی طرح سعی سے پہلی دورکعت بھول گیاتمام ارکان میں۔ مہربانی کر کے بتلائیں کہ میراعمرہ مکمل ہوا یا نہیں؟
آپ کا عمرہ تو ادا ہو چکا ہے۔ البتہ طواف کے بعد کی دورکعتیں اب بھی آپ کے ذمہ لازم ہیں، طواف کی دور کعتوں کی نیت سے اب دورکعتیں پڑھ کر اس ذمہ سے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔
کما فی غنية الناسك : ومن الواجبات ركعتا الطوفان ويستحب مؤكدا ادائها خلف المقام (الى قوله ) لا فضيلة بعد الحرم بل الاساءة ولا تختص بزمان، ولا مكان، فلو صلاها خارج الحرم ولو بعد الرجوع الى وطنه جاز وكره تنزيهاولا تفوت مادام حیا اھ (116)۔