السلام علیکم۔ میں سترہ سال کا لڑکا ہوں ، تقریبا ایک سال سے مجھے یہ مسئلہ ہے کہ پیشاب کرنے بعد جب میں اٹھتا ہوں تو کبھی کبھی پیشاب کے چند قطرے میرے کپڑوں پر آجاتے ہیں ،میری پیشاب کی دھار بھی کچھ کمزور ہے لیکن مجھے جلن یا درد نہیں ہوتا، میں یورولوجسٹ سے مشورہ کرچکا ہوں ،مگر مسئلہ اب بھی جاری ہے، میں فقہ حنفی پر عمل کرتا ہوں ،اس مسئلے کی وجہ سے مجھے کبھی کبھی اپنے کپڑوں کی پاکی وضو اور نماز کے درست ہونے کے بارے میں تشویش ہوتی ہےاس مسئلے کے باوجود میں نے روزے بھی رکھے ہیں براہ کرم وضاحت فرما دیں :کہ مجھے کپڑے کب دھونے یا تبدیل کرنے ضروری ہیں 2 مجھے وضو کب دوبارہ کرنا ہوگا 3 کیافقہ حنفی کے مطابق میں معذور کے حکم میں آتا ہوں 4 اگر پیشاب کے بعد قطرے نکل آئیں تو کیا اس سے روزہ متاثر ہوتا ہے 5اگر مجھے یقین نا ہو کہ واقعی کوئی قطرہ نکلا ہے یا نہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے 6 کیا اس مسئلے کی وجہ سے مجھے اپنی پچھلی نمازیں یا روزے دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ جزاکم اللہ خیرا
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق سائل شرعا معذور کے حکم میں نہیں ،اور نہ ہی پیشاب کے بعد قطرے آنے سے روزے کی صحت پر کوئی اثر پڑتا ہے ،جبکہ سائل کو اگر پیشاب کے بعد کچھ دیر تک قطرے آنے کا مرض ہو تو اسے چاہیے کہ وہ پیشاب کے بعد قطرے آنے سے مکمل اطمئنان حاصل کرلے ،لیکن ا س کے باوجود اگرقطرے نکل آئیں اور کپڑوں پر بھی لگ جائیں جس کا اسے یقین بھی ہو جائے تو ایسی صورت میں اسے کپڑوں کی وہ جگہ دھوکر دوبارہ وضو کرنا لازم ہوگا، اگر ایسا دوران نماز ہوا ہو تو ا س نماز کو بھی لوٹانا لازم ہوگا ،البتہ قطروں کا محض شبہ و، وھم ہونے کی وجہ سے اس پر کپڑے دھونا اور وضو کرنا ضروری نہ ہوگا ،لھذا شکوک و شبہات میں پڑنے سے بھی احتراز چاہیے
کما فی المصنف لابن ابی شیبۃ: حدثنا وكيع، عن الأعمش، عن أبي ظبيان، عن ابن عباس، في الحجامة للصائم، قال: الفطر مما دخل وليس مما يخرج اھ (باب: من رخص للصائم ان یحجم مكتبة العلوم والحكم - المدينة المنورة ض:2 ص:308)
و فی الدر المختار شرح تنوير الأبصار: (وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض الخ (باب الانجاس ج:1 ص:316ط: دار الفكر بيروت)
و فی الشامی: تحت قولہ:(یجب الاستبراء بمشی) اما نفس الاستبراء حتی یطمئن قلبہ بزوال الرشح فھو فرض وھو المراد بالوجوب،ولذا قال الشرنبلالی: یلزم الرجل الاستبراء حتی یزول اثر البول ویطمئن قلبہ وقال عبرت باللزوم لکونہ اقوی من الواجب لان ھذا یفوت الجواز لفوتہ فلا یصح لہ الشروع فی الوضوء حتی یطمئن بزوال الرشح اھ(کتاب الطھارۃ فصل الاستنجاء ج:1ص:344 ط:ایچ ایم سعید
وفی الفتاوى الهندية: منها ما يخرج من السبيلين البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر الخ ( الفصل الخامس في نواقض الوضوء ج: 1ص:9 الناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفی الاشباہ والنظائر:الیقین لایزول بالشک اھ(الفن الاول: القواعد الکلیۃ ص: 47 ط:دار الکتب العلمیۃ بیروت)