احکام رمضان

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے خلاف روزہ رکھنے اور عید منانے کا حکم

فتوی نمبر :
99771
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے خلاف روزہ رکھنے اور عید منانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علما کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ سوات خانہ میں زمانہ قدیم سے یہ طریقہ چلتا ہوا آ رہا ہے، ۲۸ یا ۲۹ رمضان کو عید مناتے ہیں۔
ہم نے پچھلے سال حکومت پاکستان کا مقرر کردہ کمیٹی رؤیت ہلال کے اعلان کے مطابق روزہ رکھا ،اور عید بھی رویت مال کمیٹی کے اعلان پر منایا ،جو کہ تقریبا پورے ملک میں یہی طریقہ ہے ،قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کہ علاقہ کے لوگوں کا طریقہ درست یا ہم جو رؤیت ہلال کے اعلان پر عمل کر تے ہیں یہ درست ہے ؟ عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقہ کہ ۲۸ ، ۲۹ شعبان کو رمضان قرار دیکر اس میں روزہ رکھنا اور پھر ۲۸ / ۲۹ رمضان المبارک کو عید منانا ہر دو عمل غیر شرعی اور سخت نا جائز ہیں اس میں دو گناہ ہیں ایک غیر رمضان یعنی یوم الشک کا ممنوع روزہ رکھنا اور دوسرا رمضان المبارک کے فرض روزوں کو قصداً افطار کرنا ۔ جبکہ ان دونوں امور کے متعلق احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں لہذا علاقے کے لوگوں پر لازم ہے کہ محض قومی یا علاقائی رسم و رواج پر عمل پیرا ہونے سے احتراز کر کے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عمل کریں ۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عمل کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: عن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا تصوموا حتى تروا الهلال ولا تفطروا حتى تروه فإن غم عليكم فاقدروا له» . و في رواية قال: «الشهر تسع وعشرون ليلة فلا تصوموا حتى تروه فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين» متفق عليه اھ (1/ 615)۔
و في مشكاة المصابيح: وعن عمار بن ياسر رضي الله عنهما قال: «من صام اليوم الذي يشك فيه فقد عصى أبا القاسم صلى الله عليه وسلم» . رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمياھ (1/ 616) ۔
و في مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يتقدمن أحدكم رمضان بصوم يوم أو يومين إلا أن يكون رجل كان يصوم صوما فليصم ذلك اليوم» متفق عليه اھ (1/ 616)۔
و في الدر المختار: (ولا يصام يوم الشك) هو يوم الثلاثين من شعبان وإن لم يكن علة أي على القول بعدم اعتبار اختلاف المطالع لجواز تحقق الرؤية في بلدة أخرى، وأما على مقابله فليس بشك ولا يصام أصلا شرح المجمع للعيني عن الزاهدي (إلا نفلا) ويكره غيره (ولو صامه لواجب آخر كره) تنزيها ولو جزم أن يكون عن رمضان كره تحريما اھ (2/ 381) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99771کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات