میں نے رمضان سعودیہ میں شروع کیا،اور اب میں پاکستان میں ہوں،میرے تیس روزے پاکستان میں انتیس کو پورے ہوجائینگے،میرا سوال یہ ہے کہ مجھے تیس رمضان کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا میں نفل روزہ رکھوں ؟
سائل کے لیے تیسواں روزہ بھی رمضان المبارک کا فرض روزه ہے،البتہ اکتیسواں روزہ اس کےلئے نفل روزے کے حکم میں ہے،تاہم باقی تمام مسلمانوں سے مشابہت کی غرض سے اس روزے کورکھنا ہی لازم ہے ۔
كما قال تعالى : فمن شهد منكم الشهر فليصمه (سورة البقرة/الآية/185) -
وفي الشامية :لو صام رأى هلال رمضان واكمل العدة لم يفطر الا مع الإمام لقوله تعالی عليه الصلاة والسلام:صومكم يوم تصومون وفطركم يوم تفطرون رواه الترمذى والناس لم يفطروا في مثل هذا اليوم فوجب ان لا يفطر اھ(2/384) .